مدینے مجھ کو بلا لیں بہت اداس ہوں میں | Madine Mujh Ko Bula Lein Bahut Udas Hun Main Lyrics in Urdu
مدینے مجھ کو بلا لیں، بہت اُداس ہُوں میں
غمِ جہاں سے بچا لیں، بہت اُداس ہُوں میں
کرم، حضور ! ہو ایسا کہ سارا گھر آئے
میرا سوال نہ ٹالیں، بہت اُداس ہُوں میں
میں پِچھلے سال تو آقا مدینے آیا تھا
حضور ! پھر سے بلا لیں، بہت اُداس ہُوں میں
اُداسیوں نے میرے گھر میں ڈیرا ڈالا ہے
اُداسیوں سے بچا لیں، بہت اُداس ہُوں میں
بڑی پناہ میں آیا جو آیا طیبہ میں
میری حیات بچا لیں، بہت اُداس ہُوں میں
نہیں ہے غیر اُجاگر، غُلام آپ کا ہے
گِرا پڑا ہُوں اُٹھا لیں، بہت اُداس ہُوں میں
شاعر:
علامہ نثار علی اجاگر
نعت خواں:
علامہ حافظ بلال قادری
سید حسان اللہ حسینی
غمِ جہاں سے بچا لیں، بہت اُداس ہُوں میں
کرم، حضور ! ہو ایسا کہ سارا گھر آئے
میرا سوال نہ ٹالیں، بہت اُداس ہُوں میں
میں پِچھلے سال تو آقا مدینے آیا تھا
حضور ! پھر سے بلا لیں، بہت اُداس ہُوں میں
اُداسیوں نے میرے گھر میں ڈیرا ڈالا ہے
اُداسیوں سے بچا لیں، بہت اُداس ہُوں میں
بڑی پناہ میں آیا جو آیا طیبہ میں
میری حیات بچا لیں، بہت اُداس ہُوں میں
نہیں ہے غیر اُجاگر، غُلام آپ کا ہے
گِرا پڑا ہُوں اُٹھا لیں، بہت اُداس ہُوں میں
شاعر:
علامہ نثار علی اجاگر
نعت خواں:
علامہ حافظ بلال قادری
سید حسان اللہ حسینی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں