نبیوں میں رسولوں میں تیری ذات الگ ہے | Nabiyon Mein Rasoolon Mein Teri Zaat Alag Hai Lyrics in Urdu
نبیوں میں رسُولوں میں تیری ذات الگ ہے
اے سرورِ کونین ! تیری بات الگ ہے
اِک ٹُکڑے پہ ہو جائے گا نسلوں کا گُزارا
سرکار کے دربار کی خیرات الگ ہے
راتیں تو مبارک ہیں بہت اور بھی لیکن
معراج کی جو رات ہے وہ رات الگ ہے
یہ سچ ہے کوئی طور کا مہمان بنا تھا
محبوب و مُحِب کی تو مُلاقات الگ ہے
موسیٰ کو تجلّی سے نوازا گیا بے شک
آقا پہ عنایات کی برسات الگ ہے
یوں دُھوم مچایا ہو کوئی اور تو بولو
معراج کے اُس دُولھا کی بارات الگ ہے
نامُوسِ رسالت پہ فنا کر دِیا خود کو
احمد رضا کے عِشْق میں کچھ بات الگ ہے
نعرہ تو لگاتے ہیں بہت لوگ رضا کا
گُلزار ! میرے نعروں میں جذبات الگ ہے
شاعر:
سید شاہ گلزار اسماعیل واسطی قادری
(گلزارِ ملت)
نعت خواں:
سید عبد الوصی قادری رضوی
اے سرورِ کونین ! تیری بات الگ ہے
اِک ٹُکڑے پہ ہو جائے گا نسلوں کا گُزارا
سرکار کے دربار کی خیرات الگ ہے
راتیں تو مبارک ہیں بہت اور بھی لیکن
معراج کی جو رات ہے وہ رات الگ ہے
یہ سچ ہے کوئی طور کا مہمان بنا تھا
محبوب و مُحِب کی تو مُلاقات الگ ہے
موسیٰ کو تجلّی سے نوازا گیا بے شک
آقا پہ عنایات کی برسات الگ ہے
یوں دُھوم مچایا ہو کوئی اور تو بولو
معراج کے اُس دُولھا کی بارات الگ ہے
نامُوسِ رسالت پہ فنا کر دِیا خود کو
احمد رضا کے عِشْق میں کچھ بات الگ ہے
نعرہ تو لگاتے ہیں بہت لوگ رضا کا
گُلزار ! میرے نعروں میں جذبات الگ ہے
شاعر:
سید شاہ گلزار اسماعیل واسطی قادری
(گلزارِ ملت)
نعت خواں:
سید عبد الوصی قادری رضوی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں