یا رب میری سوئی ہوئی تقدیر جگا دے | Ya Rab Meri Soi Hui Taqdeer Jaga De Lyrics in Urdu
یا رب ! میری سوئی ہوئی تقدیر جگا دے
آنکھیں مجھے دی ہیں تو مدینہ بھی دکھا دے
سُننے کی جو قُوَّت مجھے بخشی ہے، خُداوند !
پھر مسجدِ نبوی کی اذانیں بھی سُنا دے
حُوروں کی نہ غِلماں کی نہ جنَّت کی طلب ہے
مدفن میرا سرکار کی بستی میں بنا دے
مُدَّت سے میں اِن ہاتھوں سے کرتا ہوں دُعائیں
اِن ہاتھوں میں اب جالی سُنہری وہ تھما دے
مُنْہ حشر میں مُجھ کو نہ چُھپانا پڑے، یا رب !
مُجھ کو تیرے محبوب کی چادر میں چُھپا دے
عِشرت کو بھی اب خوشبُوئے حسّان عطا کر
جو لفظ کہے ہیں اُنھیں تُو نعت بنا دے
شاعر:
عشرت گودھروی
نعت خواں:
فرحان علی قادری
فوزیہ خادِم
راحت فتح علی خان

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں