آقا کا نام لینا بڑے احترام سے | Aaqa Ka Naam Lena Bade Ehtiram Se Lyrics in Urdu
نامِ احمد کا وظیفہ ہے ہر اِک غم کا علاج
لاکھ خطرے ہوں اِسی نام سے ٹل جاتے ہیں
آقا کا نام لینا بڑے احترام سے
اُن پر درود پڑھنا بڑے احترام سے
خاکِ مدینہ چُومنا ، رہنا ادب کے ساتھ
طیبہ میں جب بھی جانا بڑے احترام سے
محفُوظ سیّدہ ہیں، خطا اُن سے کیسے ہو
زہرا کا ذکر کرنا بڑے احترام سے
لازم ہے ذکرِ حیدرِ کرار کا ادب
بزمِ علی سجانا بڑے احترام سے
تم دشتِ درد پار کرو گے سُکُون سے
بارہ امام کہنا بڑے احترام سے
جنّت کے شہزادے، اجاگر ! حَسن حُسین
چُومیں یہ نام واللہ بڑے احترام سے
یہ نام کوئی کام بِگڑنے نہیں دیتا
بگڑے بھی بنا دیتا ہے یہ نام محمّد
شاعر:
علامہ نثار علی اجاگر
نعت خواں:
حافظ غلام مصطفیٰ قادری
لاکھ خطرے ہوں اِسی نام سے ٹل جاتے ہیں
آقا کا نام لینا بڑے احترام سے
اُن پر درود پڑھنا بڑے احترام سے
خاکِ مدینہ چُومنا ، رہنا ادب کے ساتھ
طیبہ میں جب بھی جانا بڑے احترام سے
محفُوظ سیّدہ ہیں، خطا اُن سے کیسے ہو
زہرا کا ذکر کرنا بڑے احترام سے
لازم ہے ذکرِ حیدرِ کرار کا ادب
بزمِ علی سجانا بڑے احترام سے
تم دشتِ درد پار کرو گے سُکُون سے
بارہ امام کہنا بڑے احترام سے
جنّت کے شہزادے، اجاگر ! حَسن حُسین
چُومیں یہ نام واللہ بڑے احترام سے
یہ نام کوئی کام بِگڑنے نہیں دیتا
بگڑے بھی بنا دیتا ہے یہ نام محمّد
شاعر:
علامہ نثار علی اجاگر
نعت خواں:
حافظ غلام مصطفیٰ قادری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں