مسکرانے لگی ہر طرف روشنی | Muskurane Lagi Har Taraf Raushani Lyrics in Urdu
مُسکُرانے لگی ہر طرف روشنی
ظُلمتوں پہ یقیناً زوال آ گیا
یہ زمیں ہو گئی رشکِ خُلدِ بریں
جِس گھڑی آمِنہ بی کا لال آ گیا
یہ حقیقت ہے کالے تھے وہ رنگ کے
نسبتِ مصطفیٰ کی عطا دیکھیے
حُسن والے کھڑے دیکھتے رہ گئے
حشر میں جب نبی کا بِلال آ گیا
پیار کیا چیز ہے، پیار ہوتا ہے کیا
جان لوگے، پڑھو سیرتِ مصطفیٰ
رات بھر غم میں روتے رہے مصطفیٰ
جس گھڑی اُمّتی کا خیال آ گیا
مصطفیٰ کے نواسے کا کیا پُوچھنا
جس نے کربل میں سب کچھ نِچھاور کِیا
ننھے اصغر نے بھی جان قربان کی
دینِ اسلام کا جب سوال آ گیا
نعت خواں:
اختر کاشف
ظُلمتوں پہ یقیناً زوال آ گیا
یہ زمیں ہو گئی رشکِ خُلدِ بریں
جِس گھڑی آمِنہ بی کا لال آ گیا
یہ حقیقت ہے کالے تھے وہ رنگ کے
نسبتِ مصطفیٰ کی عطا دیکھیے
حُسن والے کھڑے دیکھتے رہ گئے
حشر میں جب نبی کا بِلال آ گیا
پیار کیا چیز ہے، پیار ہوتا ہے کیا
جان لوگے، پڑھو سیرتِ مصطفیٰ
رات بھر غم میں روتے رہے مصطفیٰ
جس گھڑی اُمّتی کا خیال آ گیا
مصطفیٰ کے نواسے کا کیا پُوچھنا
جس نے کربل میں سب کچھ نِچھاور کِیا
ننھے اصغر نے بھی جان قربان کی
دینِ اسلام کا جب سوال آ گیا
نعت خواں:
اختر کاشف
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں