نگاہ رحمت اٹھائیے نہ حضور میرا نہیں ہے کوئی | Nigah-e-Rahmat Uthaiye Na Huzoor Mera Nahin Hai Koi Lyrics in Urdu
نگاہِ رحمت اُٹھائیے نہ، حضور ! میرا نہیں ہے کوئی
مجھے بھی طیبہ بلائیے نہ، حضور ! میرا نہیں ہے کوئی
ستارہ ہائے وفا سے میں نے دِلوں کے رستے سجا دئیے ہیں
غریب خانے پہ آئیے نہ، حضور ! میرا نہیں ہے کوئی
بڑی ادب سے زبان کھولے، حضور سے یہ بِلال بولے
غُلام اپنا بنائیے نہ، حضور ! میرا نہیں ہے کوئی
غموں سے جینا ہُوا ہے مُشکل، بھنور میں میں ہُوں ہے دُور ساحل
کِنارے کشتی لگائیے نہ، حضور ! میرا نہیں ہے کوئی
دِلوں کی بستی اُجڑ نہ جائے، درخت جڑ سے اُکھڑ نہ جائے
بچائیے نہ سنبھالیے نہ، حضور ! میرا نہیں ہے کوئی
اُٹھائیے نہ نگاہِ رحمت، جُدائی میں مر نہ جائے عظمت
حضور ! روضہ دِکھائیے نہ، حضور ! میرا نہیں ہے کوئی
شاعر:
عظمت رضا بھاگلپوری
نعت خواں:

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں