پتہ پتہ بوٹا بوٹا ذکر خدا میں کھویا | Patta Patta Boota Boota Zikr-e-Khuda Mein Khoya Lyrics in Urdu
پتّہ پتّہ، بُوٹا بُوٹا ذکرِ خدا میں کھویا
ڈالی ڈالی، غنچہ غنچہ ذکرِ خدا میں کھویا
پربت پربت، دھرتی دھرتی، عنبر عنبر واصف
صحرا صحرا، دریا دریا ذکرِ خدا میں کھویا
قریہ قریہ، وادی وادی، گُلشن گُلشن ذاکر
قطرہ قطرہ، ذرّہ ذرّہ ذکرِ خدا میں کھویا
قُمری قُمری، طُوطی طُوطی، بُلبُل بُلبُل حامد
چِڑیا مینا ہر پروانہ ذکرِ خدا میں کھویا
رِم جِھم رِم جِھم گِرتی بارِش گیت اُسی کے گائے
چلتا دریا، بہتا جھرنا ذکرِ خدا میں کھویا
سُندر سُندر دل کے اندر نام اُجاگر اُس کے
میری جاں کا گوشہ گوشہ ذکرِ خدا میں کھویا
شاعر:
علامہ نثار علی اجاگر
نعت خواں:
حافظ طاہر قادری
فرہان علی قادری
ساحل رضا قادری

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں