سیر گلشن کون دیکھے دشت طیبہ چھوڑ کر | Sair-e-Gulshan Kaun Dekhe Dasht-e-Tayba Chhod Kar Lyrics in Urdu
سیرِ گُلشن کون دیکھے دشتِ طیبہ چھوڑ کر
سُوئے جنّت کون جائے دَر تمہارا چھوڑ کر
سرگزشتِ غم کہوں کس سے تِرے ہوتے ہوئے
کس کے در پر جاؤں تیرا آستانہ چھوڑ کر
بے لِقائے یار اُن کو چین آ جاتا اگر
بار بار آتے نہ یوں جبریل سِدرہ چھوڑ کر
کون کہتا ہے دلِ بے مُدّعا ہے خوب چیز
میں تو کوڑی کو نہ لُوں ان کی تمنّا چھوڑ کر
مر ہی جاؤں میں اگر اس دَر سے جاؤں دو قدم
کیا بچے بیمارِ غم قربِ مسیحا چھوڑ کر
کس تمنّا پر جِئیں، یا رب ! اَسیرانِ قفس
آ چُکی بادِ صبا باغِ مدینہ چھوڑ کر
بخشوانا مجھ سے عاصی کا رَوا ہوگا کسے
کس کے دامن میں چُھپُوں دامن تمہارا چھوڑ کر
خُلد کیسا ؟ نفسِ سرکش ! جاؤں گا طیبہ کو میں
بدچلن ہٹ کر کھڑا ہو مجھ سے رَستہ چھوڑ کر
ایسے جلوے پر کرُوں میں لاکھ حُوروں کو نِثار
کیا غرض کیوں جاؤں جنّت کو مدینہ چھوڑ کر
حشر میں ایک ایک کا مُونھ تکتے پھرتے ہیں عدو
آفتوں میں پھنس گئے اُن کا سہارا چھوڑ کر
مر کے جیتے ہیں جو اُن کے در پہ جاتے ہیں، حسن !
جی کے مرتے ہیں جو آتے ہیں مدینہ چھوڑ کر
شاعر:
مولانا حسن رضا خان بریلوی
نعت خواں:
اویس رضا قادری
صابر رضا ازہری سورت
اسد رضا عطاری
سید احمد سہروردی

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں