کرم ہو کرم تاجدار مدینہ | Karam Ho Karam Tajdar-e-Madina Lyrics in Urdu
اے گُنبدِ خضرا کے مکیں ! میری مدد کر
یا پھر یہ بتا کون میرا تیرے سِوا ہے
کرم ہو کرم، تاجدارِ مدینہ !
کرم چاہتے ہیں کرم کے بِھکاری
شہنشاہِ کونین طیبہ کے والی !
میں قُربان تم پر، میری جان واری
حبیبِ خُدا ساقیٔ حوضِ کوثر !
خُدارا غُلاموں پہ چشمِ کرم ہو
ہمیں آج دے دو نواسوں کا صدقہ
کہ مُدّت سے خالی ہے جھولی ہماری
میرا دل بھی لبّیک بولے کِسی دن
کبھی سبز گُنبد کو دیکھوں میں جا کر
مجھے اپنے روضے پہ بُلوا لو، آقا !
ہیں سارے جہاں پر نِگاہیں تمہاری
مُقَدّر جو جاگے تو اِس طرح جاگے
مدینے میں جاؤں تو اِس طرح جاؤں
درودوں کی سوغات ہو پاس میرے
محمّد محمّد لبوں پر ہو جاری
ہے قرآن ساری کِتابوں سے افضل
خلِش نے پڑھا ہے یہ قرآں میں، آقا !
سجایا گیا سِدرۃُ الْمُنتہیٰ کو
فلک پر جو پہنچی سواری تمہاری
نعت خواں:
اسد رضا عطاری
یا پھر یہ بتا کون میرا تیرے سِوا ہے
کرم ہو کرم، تاجدارِ مدینہ !
کرم چاہتے ہیں کرم کے بِھکاری
شہنشاہِ کونین طیبہ کے والی !
میں قُربان تم پر، میری جان واری
حبیبِ خُدا ساقیٔ حوضِ کوثر !
خُدارا غُلاموں پہ چشمِ کرم ہو
ہمیں آج دے دو نواسوں کا صدقہ
کہ مُدّت سے خالی ہے جھولی ہماری
میرا دل بھی لبّیک بولے کِسی دن
کبھی سبز گُنبد کو دیکھوں میں جا کر
مجھے اپنے روضے پہ بُلوا لو، آقا !
ہیں سارے جہاں پر نِگاہیں تمہاری
مُقَدّر جو جاگے تو اِس طرح جاگے
مدینے میں جاؤں تو اِس طرح جاؤں
درودوں کی سوغات ہو پاس میرے
محمّد محمّد لبوں پر ہو جاری
ہے قرآن ساری کِتابوں سے افضل
خلِش نے پڑھا ہے یہ قرآں میں، آقا !
سجایا گیا سِدرۃُ الْمُنتہیٰ کو
فلک پر جو پہنچی سواری تمہاری
نعت خواں:
اسد رضا عطاری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں