میری پیاری بہن ماں کی نور نظر | اپنی سسرال کو ہو کے رخصت چلی | Meri Pyari Bahan Maa Ki Noor-e-Nazar Lyrics in Urdu
میری پیاری بہن، ماں کی نورِ نظر
اپنی سسرال کو ہو کے رُخصت چلی
چھوڑ کر اپنے بابُل کا پیارا یہ گھر
اپنی سسرال کو ہو کے رخصت چلی
تیرے بھائی کی ہے، بہن ! تجھ کو دُعا
اپنی سسرال میں خوش رہے تُو سدا
خُوشیوں کے اپنے گھر میں لگانا شجر
اپنی سسرال کو ہو کے رخصت چلی
تیرا لڑنا جھگڑنا وہ یاد آئے گا
رُوٹھ جانا منانا وہ یاد آئے گا
ڈُھونڈے گی گھر میں تجھ کو میری اب نظر
اپنی سسرال کو ہو کے رخصت چلی
جس طرح تو نے گھر کو سنبھالا، بہن !
ایسے ہی دیکھنا اپنی سسرال کو
کوئی شکوہ نہ لانا کبھی ہونٹوں پر
اپنی سسرال کو ہو کے رخصت چلی
اپنے شوہر کی خِدمت تُو کرنا سدا
اور نمازوں کی پابند رہنا سدا
اِس کے ذریعے ہی کرنا ہے روشن قبر
اپنی سسرال کو ہو کے رخصت چلی
شاعر:
ذیشان بھرگینوی
نشید خواں:
ذیشان بھرگینوی
اپنی سسرال کو ہو کے رُخصت چلی
چھوڑ کر اپنے بابُل کا پیارا یہ گھر
اپنی سسرال کو ہو کے رخصت چلی
تیرے بھائی کی ہے، بہن ! تجھ کو دُعا
اپنی سسرال میں خوش رہے تُو سدا
خُوشیوں کے اپنے گھر میں لگانا شجر
اپنی سسرال کو ہو کے رخصت چلی
تیرا لڑنا جھگڑنا وہ یاد آئے گا
رُوٹھ جانا منانا وہ یاد آئے گا
ڈُھونڈے گی گھر میں تجھ کو میری اب نظر
اپنی سسرال کو ہو کے رخصت چلی
جس طرح تو نے گھر کو سنبھالا، بہن !
ایسے ہی دیکھنا اپنی سسرال کو
کوئی شکوہ نہ لانا کبھی ہونٹوں پر
اپنی سسرال کو ہو کے رخصت چلی
اپنے شوہر کی خِدمت تُو کرنا سدا
اور نمازوں کی پابند رہنا سدا
اِس کے ذریعے ہی کرنا ہے روشن قبر
اپنی سسرال کو ہو کے رخصت چلی
شاعر:
ذیشان بھرگینوی
نشید خواں:
ذیشان بھرگینوی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں