مجھ کو دکھا دے مولا طیبہ کا وہ نظارہ | Mujh Ko Dikha De Maula Tayba Ka Wo Nazara Lyrics in Urdu
مجھ کو دِکھا دے، مولا ! طیبہ کا وہ نظارہ
وہ سبز پیارا گُنبد، دِلکش حسیں مِنارہ
وہ شہرِ مصطفیٰ سب شہروں سے ہے مبارک
ہے رحمتوں کا دریا، انوار کا ہے دھارا
حسرت ہے میرے دل میں شہرِ نبی کی بے حد
جاؤں گا واں تڑپ کر، ہو جائے گا اِشارہ
صدّیق، عُمَر، علی اور عُثمان کا ہے مَسْکن
اُس شہرِ ذی قدر کو دیکھوں کبھی خُدارا
وہ خاکِ پا محمّد آنکھوں میں میں لگاؤں
طیبہ کی پیاری گلیاں، دیکُھوں ہر اِک کنارہ
اُس شہر میں بھٹک کر، سجّاد ! عُمْر گُزرے
اور نعتیں پڑھتے پڑھتے کرتا رہُوں گُزارا
شاعر:
سجاد احمد (ٹائپسٹ)
نعت خواں:
حافظ انس رضا عطاری
وہ سبز پیارا گُنبد، دِلکش حسیں مِنارہ
وہ شہرِ مصطفیٰ سب شہروں سے ہے مبارک
ہے رحمتوں کا دریا، انوار کا ہے دھارا
حسرت ہے میرے دل میں شہرِ نبی کی بے حد
جاؤں گا واں تڑپ کر، ہو جائے گا اِشارہ
صدّیق، عُمَر، علی اور عُثمان کا ہے مَسْکن
اُس شہرِ ذی قدر کو دیکھوں کبھی خُدارا
وہ خاکِ پا محمّد آنکھوں میں میں لگاؤں
طیبہ کی پیاری گلیاں، دیکُھوں ہر اِک کنارہ
اُس شہر میں بھٹک کر، سجّاد ! عُمْر گُزرے
اور نعتیں پڑھتے پڑھتے کرتا رہُوں گُزارا
شاعر:
سجاد احمد (ٹائپسٹ)
نعت خواں:
حافظ انس رضا عطاری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں