مجھ کو یہ کہہ کے ستاتے ہیں زمانے والے | Mujh Ko Ye Keh Ke Satate Hain Zamane Wale Lyrics in Urdu

مجھ کو یہ کہہ کے ستاتے ہیں زمانے والے
کب بُلائیں گے تجھے سب کو بلانے والے

راستہ روک نہ پائیں گے زمانے والے
جب مدینے میں بُلائیں گے بلانے والے

جب چلُوں شہرِ مدینہ سے تو سرکار کہیں
لوٹ آ جا، او میرے شہر سے جانے والے

مجھ کو اِس بات کا ہر رات یقیں رہتا ہے
آپ ہیں آج میرے خواب میں آنے والے

آپ کو دیکھ کے محشر میں کہیں گے عاصی
آ گئے ہم کو جہنّم سے بچانے والے

کاش ! محشر میں یہ کہہ کہہ کے بُلائیں آقا
آ اِدھر آ، میرے نعلین اُٹھانے والے

دین کی راہ میں گھر بار لُٹا دیتے ہیں
ایسے ہوتے ہیں محمّد کے گھرانے والے

اب کوئی خوف نہیں مجھ کو، زمانے والو !
میرے خواجہ ہیں میری لاج بچانے والے

حشر تک پھولے پھلے مسلکِ اعلیٰ حضرت
مِٹ گئے خود ہی زمانے سے مِٹانے والے

اُن سے کہہ دو کہ وہ آئینے میں چہرہ دیکھیں
اپنے جیسا میرے آقا کو بتانے والے


نعت خواں:
عنبر مشاہدی
سیف رضا کانپوری

تبصرے

Most Popular

ہم کو اپنی جان سے پیارا یہ ہندوستان ہے | Hum Ko Apni Jaan Se Pyara Ye Hindustan Hai Lyrics in Urdu

نور والے آقا کا میلاد آیا | Noor Wale Aaqa Ka Milad Aaya Lyrics in Urdu

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

خدایا دور رحمت دیکھتا میں | نبی کا حسن طلعت دیکھتا میں | Khudaya Daur-e-Rehmat Dekhta Main Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

شکریہ احمد رضا | تیرا ہی چرچہ رہے گا اے بریلی کے رضا | Shukriya Ahmad Raza Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu