نعت کہتا ہوں میں نعت پڑھتا ہوں میں | پیارے آقا کی مدحت بڑی چیز ہے | Naat Kehta Hun Main Naat Padhta Hun Main Lyrics in Urdu
نعت کہتا ہوں میں، نعت پڑھتا ہوں میں
پیارے آقا کی مِدحت بڑی چیز ہے
یہ سعادت بھی ہے، یہ عِبادت بھی ہے
نعت پڑھنے کی عادت بڑی چیز ہے
شیر بکری کو لے کر گیا شان سے
لوگ سمجھے کہ بکری گئی جان سے
مصطفیٰ کی بدولت اماں مِل گئی
مصطفیٰ کی زیارت بڑی چیز ہے
جاں کی بازی لگا کر بھی ناکام ہو
اِک ادا چھوڑ کر کیسے بے دام ہو
صرف مِسواک سے جنگ کو جیت لی
میرے آقا کی سُنّت بڑی چیز ہے
ڈوب کر بھی وہ فوراً پلٹ آئے گا
اور صہبا میں آ کر یہ بتلائے گا
حُکمِ محبوبِ رب ماننا ہے مجھے
مصطفیٰ کی اطاعت بڑی چیز ہے
چار سو سال سے سانپ بے تاب تھا
اُس کی آنکھوں میں بس ایک ہی خواب تھا
اِک نظر دیکھ لُوں روئے بدر الدُّجیٰ
اُس کے دل کی یہ حسرت بڑی چیز ہے
جس کو چاہا نبی نے ولی کر دیا
اِک نظر اُٹھ گئی اور علی کر دیا
پُوچھو صِدّیق و فاروق و عثمان سے
مصطفیٰ کی خِلافت بڑی چیز ہے
ماں کے قدموں کو سر پہ اٹھائے چلو
اُس کی تعظیم دل میں بسائے چلو
اُس سے کترا کے دوزخ میں جاؤ نہ تم
ماں کے قدموں کی جنّت بڑی چیز ہے
مصطفیٰ جانِ رحمت کا فیضان ہے
اہلِ سُنّت کا محفوظ ایمان ہے
اعلیٰ حضرت کا عالم میں اعلان ہے
مصطفیٰ کی محبّت بڑی چیز ہے
نعت خواں:
اسد اقبال کلکتوی
پیارے آقا کی مِدحت بڑی چیز ہے
یہ سعادت بھی ہے، یہ عِبادت بھی ہے
نعت پڑھنے کی عادت بڑی چیز ہے
شیر بکری کو لے کر گیا شان سے
لوگ سمجھے کہ بکری گئی جان سے
مصطفیٰ کی بدولت اماں مِل گئی
مصطفیٰ کی زیارت بڑی چیز ہے
جاں کی بازی لگا کر بھی ناکام ہو
اِک ادا چھوڑ کر کیسے بے دام ہو
صرف مِسواک سے جنگ کو جیت لی
میرے آقا کی سُنّت بڑی چیز ہے
ڈوب کر بھی وہ فوراً پلٹ آئے گا
اور صہبا میں آ کر یہ بتلائے گا
حُکمِ محبوبِ رب ماننا ہے مجھے
مصطفیٰ کی اطاعت بڑی چیز ہے
چار سو سال سے سانپ بے تاب تھا
اُس کی آنکھوں میں بس ایک ہی خواب تھا
اِک نظر دیکھ لُوں روئے بدر الدُّجیٰ
اُس کے دل کی یہ حسرت بڑی چیز ہے
جس کو چاہا نبی نے ولی کر دیا
اِک نظر اُٹھ گئی اور علی کر دیا
پُوچھو صِدّیق و فاروق و عثمان سے
مصطفیٰ کی خِلافت بڑی چیز ہے
ماں کے قدموں کو سر پہ اٹھائے چلو
اُس کی تعظیم دل میں بسائے چلو
اُس سے کترا کے دوزخ میں جاؤ نہ تم
ماں کے قدموں کی جنّت بڑی چیز ہے
مصطفیٰ جانِ رحمت کا فیضان ہے
اہلِ سُنّت کا محفوظ ایمان ہے
اعلیٰ حضرت کا عالم میں اعلان ہے
مصطفیٰ کی محبّت بڑی چیز ہے
نعت خواں:
اسد اقبال کلکتوی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں