میں عاصی ہوں مگر تو ہے بڑا غفار یا اللہ | Main Aasi Hun Magar Tu Hai Bada Gaffar Ya Allah Lyrics in Urdu
یا اللہ ! یا رحمان ! یا رحیم !
یا کریم ! يا حيُّ يا قيُّوْم !
یا اللہ ! یا رحمان ! یا رحیم ! یا کریم !
میں عاصی ہُوں مگر تُو ہے بڑا غفّار، یا اللہ !
کرم سے اپنے کر دے میرا بیڑا پار، یا اللہ !

سما جائے میرے دل میں محبّت کے تیرے جلوے
جِدھر دیکھوں نظر آئیں تیرے انوار، یا اللہ !

رہُوں تیری رِضا پر میں ہمیشہ صابِر و شاکِر
نہ دے دنیا کا کوئی غم مجھے آزار، یا اللہ !

فقط اِک تیری رحمت ہے، مجھے جس کا سہارا ہے
میں بے کس ہُوں، نہیں کوئی میرا غم خوار، یا اللہ !

تمنّا ہے کہ اپنی زندگی میں دیکھ لُوں پھر بھی
تیرے پیارے تیرے محبوب کا دربار، یا اللہ !

تیرے دریائے رحمت میں ہو طُغیانی پئے بخشش
ہو قاسِم حشر میں جب حاضرِ دربار، یا اللہ !

شاعر:
قاسم شاہ بریلوی
نعت خواں:
زہیب اشرفی

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں