کس کو معلوم ہے کس کو ہے یہ پتا | Kis Ko Maloom Hai Kis Ko Hai Ye Pata Lyrics in Urdu

کس کو معلوم ہے، کس کو ہے یہ پتا
رب تعالیٰ کو محشر میں کیا چاہیے
ہر کسی کو خدا کی رضا چاہیے
اور خدا کو نبی کی رضا چاہیے

کیسے ایماں بچائیں یہ رہتا ہے غم
سب کو اپنی پڑی ہے، کہاں جائیں ہم
ایسے حالات میں اور اِس دور میں
پھر بریلی کا احمد رضا چاہیے

تھے بہتّر مگر دبدبہ یاد کر
ہے حُسینی تو پھر کربلا یاد کر
ظُلْم کا سر یہاں کاٹنے کے لیے
دل میں شبّیر کا حوصلہ چاہیے

گِرتے گِرتے یقیناً سنبھل جائے گا
میرا دعویٰ ہے غم سے نِکل جائے گا
کامیابی قدم چُوم لے گی تیرے
شرط ہے باپ ماں کی دُعا چاہیے

وہ مُجاہد میرا ارشد القادری
کاش ! آ جاتے اختر رضا ازہری
ہر طرف سے یہ آنے لگی پھر صدا
سُنّت کو وہی قافلہ چاہیے

چھوڑ کر مصطفیٰ کو کہاں جائے گا
دیکھنا روزِ محشر میں پچھتائے گا
دامنِ مصطفیٰ آج ہی تھام لے
خُلد میں گر تجھے داخلہ چاہیے

رب نے قرآن میں کر دِیا فیصلہ
عِشق ہوگا نبی سے تو ہوگا بھلا
جتنے غُستاخ ہیں، جائیں گے نار میں
خُلد کو عاشقِ مصطفیٰ چاہیے

میرے سرکار کا جو ثنا خوان ہے
شاعِروں میں الگ جس کی پہچان ہے
جُھوم کر نعت پڑھتا ہے ہر بزم میں
اس لیے مجھ کو عظمت رضا چاہیے


شاعر:
عظمت رضا بھاگلپوری

نعت خواں:
عظمت رضا بھاگلپوری

تبصرے

Most Popular

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

ہوا کی خوشبو بتا رہی ہے وہ زلف اپنی سجا رہے ہیں | Hawa Ki Khushboo Bata Rahi Hai Wo Zulf Apni Saja Rahe Hain Lyrics in Urdu

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے | Chamak Tujh Se Pate Hain Sab Pane Wale Lyrics in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

یا نبی مجھ پہ بھی اک نگاہ کرم | تجھ کو بھیجا گیا ہے کرم کے لیے | Ya Nabi Mujh Pe Bhi Ik Nigah-e-Karam Lyrics in Urdu

وہ بن میں قدم رکھ دیں تو بن جاتا ہے بن پھول | سر تا بقدم ہے تن سلطان زمن پھول تضمین کے ساتھ | Wo Ban Mein Qadam Rakh Den To Ban Jata Hai Ban Phool Lyrics in Urdu

مصطفیٰ کے پالے ہیں ہم بریلی والے ہیں | Mustafa Ke Pale Hain Hum Bareilly Wale Hain Lyrics in Urdu

گلی گلی سج گئی شہر شہر سج گیا | Gali Gali Saj Gai Shahar Shahar Saj Gaya Lyrics in Urdu