محمد نام ایسا ہے کہ جس لب پر یہ نام آیا | Muhammad Naam Aisa Hai Ke Jis Lab Par Ye Naam Aaya Lyrics in Urdu
نامِ محمّد صلِّ علیٰ، نامِ محمّد صلِّ علیٰ

صلِّ علیٰ نَبِيِّنَا، صلِّ علیٰ مُحَمَّدٍ

محمّد نام ایسا ہے کہ جس لب پر یہ نام آیا
اِطاعت ہو گئی واجب، شفاعت کا پیام آیا
محبّت کا تقاضا تھا، یہی دِل کی تمنّا تھی
کہ ہر لب پر درود آیا، کہ ہر دِل میں سلام آیا
جہاں والوں نے پُوچھا جب کہ کیا ہے دین کا جوہر
زباں پر تھا فقط قرآن، دِل میں اُن کا نام آیا
شعیر و طُور سے پُھوٹے یقیناً چشمے نُورانی
مگر فاران کا بادل تو ساگر تھا مدام آیا
زمیں والو ! مبارک ہو کہ یہ ارضِ مُطَہّر ہے
مُریدِ باصفا بن کر ملائک کا اِمام آیا
غُلامانِ محمّد کا جہاں میں مرتبہ دیکھو
کہ ہر دِل میں مُقَدّس ہے، زباں پر احترام آیا
مُقَدّس ہستیاں، شاکِر ! اگرچہ اور بھی تو ہیں
سرِ عرشِ بریں لِکّھا، مگر اُن کا ہی نام آیا
شاعر:
شاکر فاروقی
نعت خواں:
جواد رضا قادری

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں