زہرا کا دل علی کا دلارا حسین ہے | Zahra Ka Dil Ali Ka Dulara Hussain Hai Lyrics in Urdu
زہرا کا دل علی کا دُلارا حُسین ہے
پیارے نبی کی آنکھوں کا تارا حُسین ہے
ہر جنّتی جواں کی قیادت ہے اُس کے ہاتھ
اللہ کی نظر میں یُوں پیارا حُسین ہے
کاندھے پہ جو رسُول کے ہوتا رہا سَوَار
قسمت کا ایک شوخ سِتارہ حُسین ہے
میدانِ کربلا سے ہے گُونجی یہی صَدا
اِسلام کا سُتُون و سہارا حُسین ہے
سر کو کٹا کے، مومنو ! ثابت یہ کر دِیا
ایمان اور یقین کا دھارا حُسین ہے
اسلام کے لیے تھی شہادت حُسین کی
سوغاتِ نانا جان پہ وارا حُسین ہے
عقبیٰ کا تاجور ہی نہیں ہے علی کا لعل
دُنیا کے ہر جواں میں بھی نیا را حُسین ہے
جس نے یزِیدِیوں سے صُلحِ کُل نہ کی کبھی
باطِل کے سر پہ حق کا شرارہ حُسین ہے
شاعر:
حافظ اللہ قاسمی
نعت خواں:
سندلی احمد
پیارے نبی کی آنکھوں کا تارا حُسین ہے
ہر جنّتی جواں کی قیادت ہے اُس کے ہاتھ
اللہ کی نظر میں یُوں پیارا حُسین ہے
کاندھے پہ جو رسُول کے ہوتا رہا سَوَار
قسمت کا ایک شوخ سِتارہ حُسین ہے
میدانِ کربلا سے ہے گُونجی یہی صَدا
اِسلام کا سُتُون و سہارا حُسین ہے
سر کو کٹا کے، مومنو ! ثابت یہ کر دِیا
ایمان اور یقین کا دھارا حُسین ہے
اسلام کے لیے تھی شہادت حُسین کی
سوغاتِ نانا جان پہ وارا حُسین ہے
عقبیٰ کا تاجور ہی نہیں ہے علی کا لعل
دُنیا کے ہر جواں میں بھی نیا را حُسین ہے
جس نے یزِیدِیوں سے صُلحِ کُل نہ کی کبھی
باطِل کے سر پہ حق کا شرارہ حُسین ہے
شاعر:
حافظ اللہ قاسمی
نعت خواں:
سندلی احمد
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں