دربار مصطفیٰ کے جو دربان ہو گئے | Darbar-e-Mustafa Ke Jo Darban Ho Gaye Lyrics in Urdu
دربارِ مصطفیٰ کے جو دربان ہو گئے
وہ لوگ کائنات کے سُلطان ہو گئے
جنّت کھڑی ہے لینے کو آغوش میں اُنہیں
جو بھی رسولِ پاک پہ قُربان ہو گئے
نجدی سے کہہ دو ہم پہ نہ ڈالے بُری نظر
احمد رضا ہمارے نگہبان ہو گئے
خاکِ درِ حُسین کو جس نے بھی مَل لِیا
اُس پر سِتارے چاند بھی قُربان ہو گئے
رُوئے نبی پہ جس گھڑی اُن کی نظر پڑی
آئے تھے قَتْل کرنے مُسلمان ہو گئے
کوئی کسی کے پیچھے، کسی کا کوئی اِمام
ہم مُقتدئ حضرتِ حسّان ہو گئے
سجّاد ! یہ نگاہِ نَبُوَّت کا فیض تھا
خواجہ پِیا جو ہند کے سُلطان ہو گئے
شاعر:
سجاد نظامی
نعت خواں:
سجاد نظامی
وہ لوگ کائنات کے سُلطان ہو گئے
جنّت کھڑی ہے لینے کو آغوش میں اُنہیں
جو بھی رسولِ پاک پہ قُربان ہو گئے
نجدی سے کہہ دو ہم پہ نہ ڈالے بُری نظر
احمد رضا ہمارے نگہبان ہو گئے
خاکِ درِ حُسین کو جس نے بھی مَل لِیا
اُس پر سِتارے چاند بھی قُربان ہو گئے
رُوئے نبی پہ جس گھڑی اُن کی نظر پڑی
آئے تھے قَتْل کرنے مُسلمان ہو گئے
کوئی کسی کے پیچھے، کسی کا کوئی اِمام
ہم مُقتدئ حضرتِ حسّان ہو گئے
سجّاد ! یہ نگاہِ نَبُوَّت کا فیض تھا
خواجہ پِیا جو ہند کے سُلطان ہو گئے
شاعر:
سجاد نظامی
نعت خواں:
سجاد نظامی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں