مال و دولت کی چاہت بڑی چیز ہے | یا نبی آپ کا آستانہ ملے | Mal-o-Daulat Ki Chahat Badi Cheez Hai Lyrics in Urdu

مال و دولت کی چاہت بڑی چیز ہے
مِٹنے والی تمنّا نہیں چاہیے
یا نبی ! آپ کا آستانہ مِلے
اور کوئی خزانہ نہیں چاہیے

موت کے وقت کا ڈر ستاتا ہے اب
بِسترِ مَرْگ ہے اور ہے جاں بہ لب
آخری وقت ہے آپ آ جائیے
مرنے والے کو دنیا نہیں چاہیے

مصطفیٰ کی غلامی مِلی ہے مجھے
خوبصورت نِشانی مِلی ہے مجھے
جن کا سایہ نہیں اُن کے سائے میں ہُوں
مجھ کو غیروں کا سایہ نہیں چاہیے

رو رہا ہے گُنہگار تنہائی میں
میرے اپنے بھی ہیں میری رُسوائی میں
آپ کے سامنے ہُوں کرم کیجیے
دُوسروں کا سہارا نہیں چاہیے

ہے وفا کا امیں یارِ غارِ نبی
جس کے پیچھے علی نے نمازیں پڑھی
اُس کو چوتھا خلیفہ بھی ٹُھکرائے گا
جس کو پہلا خلیفہ نہیں چاہیے

ایسے کِردار ہیں اُن کے دربار میں
جن کا ثانی نہیں کوئی سنسار میں
میرے آگے سخاوت ہے عُثمان کی
مجھ کو حاتِم کا قِصّہ نہیں چاہیے

عاشقِ مصطفیٰ باپ نے یہ کہا
میری بیٹی غریبوں کے گھر جائے گی
جن کے دل میں نبی کی محبّت نہیں
اُن امیروں کا رِشتہ نہیں چاہیے

عشقِ سرکار ہم کو مِلا ہے یہیں
چھوڑ کر ہم نہ جائیں گے یہ در کہیں
اعلیٰ حضرت کا نقشِ قدم مِل گیا
نجدیوں کا عقیدہ نہیں چاہیے

ہیں عطائے نبی خواجہ ہندل ولی
بارگاہِ نبی سے حکومت مِلی
مُلکِ ہندوستاں کا ہے تُو بادشاہ
دُوسرا کوئی راجا نہیں چاہیے

مرکزِ اہلِ سُنّت کا اعلان ہے
میرے تاجِ شریعت کا فرمان ہے
خواجۂ پاک کا در مِلا ہے مجھے
ڈھونگیوں کا وسیلہ نہیں چاہیے

نعت ہی بخشوائے گی ایمان ہے
نعت نُورِ مُجَسّم کی پہچان ہے
نعت ہی عِشق ہے، نعت ہی جان ہے
اور کوئی اساسہ نہیں چاہیے


شاعر:

غلام نور مجسم

نعت خوان:
غلام نور مجسم

تبصرے

Most Popular

مصطفیٰ کے پالے ہیں ہم بریلی والے ہیں | Mustafa Ke Pale Hain Hum Bareilly Wale Hain Lyrics in Urdu

تو نے باطل کو مٹایا اے امام احمد رضا | Tu Ne Batil Ko Mitaya Aye Imam Ahmad Raza Lyrics in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے | Chamak Tujh Se Pate Hain Sab Pane Wale Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

یا نبی مجھ پہ بھی اک نگاہ کرم | تجھ کو بھیجا گیا ہے کرم کے لیے | Ya Nabi Mujh Pe Bhi Ik Nigah-e-Karam Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

وہ بن میں قدم رکھ دیں تو بن جاتا ہے بن پھول | سر تا بقدم ہے تن سلطان زمن پھول تضمین کے ساتھ | Wo Ban Mein Qadam Rakh Den To Ban Jata Hai Ban Phool Lyrics in Urdu