ADVERTISEMENT

خدایا دور رحمت دیکھتا میں | نبی کا حسن طلعت دیکھتا میں | Khudaya Daur-e-Rehmat Dekhta Main Lyrics in Urdu

خُدایا ! دَورِ رحمت دیکھتا میں
نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں

اُنہیں کے در پہ ہوتی صبح میری
وہیں پر شامِ فُرقت دیکھتا میں

نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں

خُدایا ! دَورِ رحمت دیکھتا میں
نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں

مدینے کی گلی میں سَر جھکائے
رسُولِ حق کی عظمت دیکھتا میں

نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں

خُدایا ! دَورِ رحمت دیکھتا میں
نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں

صحابی کاش میں ہوتا نبی کا
کرم کی ہر عنایت دیکھتا میں

نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں

خُدایا ! دَورِ رحمت دیکھتا میں
نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں

جبینِ شوق سجدے میں جُھکا کر
عبادت کی حقیقت دیکھتا میں

نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں

خُدایا ! دَورِ رحمت دیکھتا میں
نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں

بِچھاتا اپنی پلکیں اُن کی رَہ میں
عجب رنگِ عقیدت دیکھتا میں

نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں

خُدایا ! دَورِ رحمت دیکھتا میں
نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں

کبھی جو مسجد نبوی میں ہوتا
جمالِ بزمِ جنّت دیکھتا میں

نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں

خُدایا ! دَورِ رحمت دیکھتا میں
نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں

خطیبِ کبریا کی حق بیانی
وہ اعجازِ فصاحت دیکھتا میں

نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں

خُدایا ! دَورِ رحمت دیکھتا میں
نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں

اُحد کی خاکِ اقدس چُوم لیتا
فِدا کاروں کی ہِمّت دیکھتا میں

نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں

خُدایا ! دَورِ رحمت دیکھتا میں
نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں

عطا ہوتی بصارت مجھ کو، غالِب !
عجب شانِ رسالت دیکھتا میں

نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں

خُدایا ! دَورِ رحمت دیکھتا میں
نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں


شاعر:

عزیز اللہ غالب

نعت خواں:

محمد انس نذیر

تبصرے

Most Popular

وہ بن میں قدم رکھ دیں تو بن جاتا ہے بن پھول | سر تا بقدم ہے تن سلطان زمن پھول تضمین کے ساتھ | Wo Ban Mein Qadam Rakh Den To Ban Jata Hai Ban Phool Lyrics in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے | Chamak Tujh Se Pate Hain Sab Pane Wale Lyrics in Urdu

فضل رب پاک سے بھائی میرا دولہا بنا | مدنی سہرا | Fazl-e-Rabb-e-Pak Se Bhai Mera Dulha Bana Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

دامن میں یوں چھپا لو دگر کو خبر نہ ہو | پل سے اتارو راہ گزر کو خبر نہ ہو تضمین کے ساتھ | Daman Mein Yun Chhupa Lo Digar Ko Khabar Na Ho Lyrics in Urdu

سر تا بقدم ہے تن سلطان زمن پھول | Sar-Ta-Ba-Qadam Hai Tan-e-Sultan-e-Zaman Phool Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu