نور والا آیا ہے نور لے کر آیا ہے | Noor Wala Aaya Hai Noor Le Kar Aaya Hai Lyrics in Urdu

نُور والا آیا ہے، نُور لے کر آیا ہے
سارے عالم میں یہ دیکھو کیسا نُور چھایا ہے

الصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ يَا رَسُولَ اللّٰه !
الصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ يَا حَبِیْبَ اللّٰه !

جب تلک یہ چاند تارے جِھلمِلاتے جائیں گے
تب تلک جشنِ ولادت ہم مناتے جائیں گے

نُور والا آیا ہے، نُور لے کر آیا ہے
سارے عالم میں یہ دیکھو کیسا نُور چھایا ہے

الصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ يَا رَسُولَ اللّٰه !
الصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ يَا حَبِیْبَ اللّٰه !

نعتِ محبُوبِ خدا سُنتے سُناتے جائیں گے
یا رسُولَ اللّٰہ کا نعرہ لگاتے جائیں گے

نُور والا آیا ہے، نُور لے کر آیا ہے
سارے عالم میں یہ دیکھو کیسا نُور چھایا ہے

الصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ يَا رَسُولَ اللّٰه !
الصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ يَا حَبِیْبَ اللّٰه !

جشنِ میلادِ مُبارک کیسے چُھوڑیں ہم بھلا
جِن کا کھاتے ہیں اُنہیں کے گِیت گاتے جائیں گے

نُور والا آیا ہے، نُور لے کر آیا ہے
سارے عالم میں یہ دیکھو کیسا نُور چھایا ہے

الصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ يَا رَسُولَ اللّٰه !
الصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ يَا حَبِیْبَ اللّٰه !

چار جانب ہم دِیے گھی کے جلاتے جائیں گے
گھر تو گھر سارے مَحَلّے کو سجاتے جائیں گے

نُور والا آیا ہے، نُور لے کر آیا ہے
سارے عالم میں یہ دیکھو کیسا نُور چھایا ہے

الصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ يَا رَسُولَ اللّٰه !
الصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ يَا حَبِیْبَ اللّٰه !

عیدِ میلادُ النّبی کی شب چَراغاں کر کے ہم
قبر نُورِ مصطفیٰ سے جگمگاتے جائیں گے

نُور والا آیا ہے، نُور لے کر آیا ہے
سارے عالم میں یہ دیکھو کیسا نُور چھایا ہے

الصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ يَا رَسُولَ اللّٰه !
الصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ يَا حَبِیْبَ اللّٰه !

تم کرو جَشْنِ ولادت کی خوشی میں روشنی
وہ تمہاری گورِ تِیرہ جگمگاتے جائیں گے

نُور والا آیا ہے، نُور لے کر آیا ہے
سارے عالم میں یہ دیکھو کیسا نُور چھایا ہے

الصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ يَا رَسُولَ اللّٰه !
الصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ يَا حَبِیْبَ اللّٰه !

حَشْر میں زیرِ لِوائے حمد، اے عطّار ! ہم
نعتِ سُلطانِ مدینہ گُنگُناتے جائیں گے

نُور والا آیا ہے، نُور لے کر آیا ہے
سارے عالم میں یہ دیکھو کیسا نُور چھایا ہے

الصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ يَا رَسُولَ اللّٰه !
الصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ يَا حَبِیْبَ اللّٰه !

بہرِ بخشش پاس اپنے کچھ نہیں اِس کے سِوا
عُمْر بھر نعتیں سُنیں گے اور سُناتے جائیں گے

نُور والا آیا ہے، نُور لے کر آیا ہے
سارے عالم میں یہ دیکھو کیسا نُور چھایا ہے

الصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ يَا رَسُولَ اللّٰه !
الصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ يَا حَبِیْبَ اللّٰه !

نعت خوانی موت بھی ہم سے چُھڑا سکتی نہیں
قبر میں بھی مصطفیٰ کے گِیت گاتے جائیں گے

نُور والا آیا ہے، نُور لے کر آیا ہے
سارے عالم میں یہ دیکھو کیسا نُور چھایا ہے

الصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ يَا رَسُولَ اللّٰه !
الصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ يَا حَبِیْبَ اللّٰه !

یا رسولَ اللّٰہ کے نعرے سے ہم کو پیار ہے
ہم نے یہ نعرہ لگایا اپنا بیڑا پار ہے

نُور والا آیا ہے، نُور لے کر آیا ہے
سارے عالم میں یہ دیکھو کیسا نُور چھایا ہے

الصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ يَا رَسُولَ اللّٰه !
الصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ يَا حَبِیْبَ اللّٰه !

شاعر:
محمد الیاس عطار قادری

نعت خواں:
اویس رضا قادری
حافظ طاہر قادری
فرحان علی قادری
ساحل رضا قادری
غلام مصطفیٰ قادری

تبصرے

Most Popular

مصطفیٰ کے پالے ہیں ہم بریلی والے ہیں | Mustafa Ke Pale Hain Hum Bareilly Wale Hain Lyrics in Urdu

تو نے باطل کو مٹایا اے امام احمد رضا | Tu Ne Batil Ko Mitaya Aye Imam Ahmad Raza Lyrics in Urdu

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے | Chamak Tujh Se Pate Hain Sab Pane Wale Lyrics in Urdu

یا نبی مجھ پہ بھی اک نگاہ کرم | تجھ کو بھیجا گیا ہے کرم کے لیے | Ya Nabi Mujh Pe Bhi Ik Nigah-e-Karam Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

وہ بن میں قدم رکھ دیں تو بن جاتا ہے بن پھول | سر تا بقدم ہے تن سلطان زمن پھول تضمین کے ساتھ | Wo Ban Mein Qadam Rakh Den To Ban Jata Hai Ban Phool Lyrics in Urdu