اللہ ہو اللہ ہو دم بدم اللہ ہو | Allah Hoo Allah Hoo Dam Ba Dam Allah Hoo Lyrics in Urdu
اللہ ہو اللہ ہو دم بدم اللہ ہو
ہر جگہ ہر گھڑی ہر قدم اللہ ہو
لمحہ لمحہ بسر ہو تیرے ذکر میں
زندگی کا سفر ہو تیرے ذکر میں
بس زباں نغمہ گر ہو تیرے ذکر میں
دل میں روشن ہو شمعِ حرم اللہ ہو
اللہ ہو اللہ ہو دم بدم اللہ ہو
ہر جگہ ہر گھڑی ہر قدم اللہ ہو
ہر کلی ہر ثمر لہلہاتے شجر
چاندنی کہکشاں نُوری شمس و قمر
یہ زمین یہ فلک بلکہ ہر خُشک و تَر
کر رہے ہیں ثنا سب بہم اللہ ہو
اللہ ہو اللہ ہو دم بدم اللہ ہو
ہر جگہ ہر گھڑی ہر قدم اللہ ہو
عظمتوں رفعتوں کے نِشاں تیرے ہیں
اے خدا! یہ زمیں آسماں تیرے ہیں
مالکِ دو جہاں ! اِنس و جاں تیرے ہیں
تو ہمارا ہے اور تیرے ہم اللہ ہو
اللہ ہو اللہ ہو دم بدم اللہ ہو
ہر جگہ ہر گھڑی ہر قدم اللہ ہو
اُس کی قُدرت کِرن در کِرن در کِرن
اُس کی نَکہت چمن در چمن در چمن
اُس کی مِدحت پَوَن در پَوَن در پَوَن
لِکھ، اُجاگر ! قلم بَقَلم اللہ ہو
اللہ ہو اللہ ہو دم بدم اللہ ہو
ہر جگہ ہر گھڑی ہر قدم اللہ ہو
شاعر:
علامہ نسار علی اجاگر
نعت خواں:
اویس رضا قادری
ہر جگہ ہر گھڑی ہر قدم اللہ ہو
لمحہ لمحہ بسر ہو تیرے ذکر میں
زندگی کا سفر ہو تیرے ذکر میں
بس زباں نغمہ گر ہو تیرے ذکر میں
دل میں روشن ہو شمعِ حرم اللہ ہو
اللہ ہو اللہ ہو دم بدم اللہ ہو
ہر جگہ ہر گھڑی ہر قدم اللہ ہو
ہر کلی ہر ثمر لہلہاتے شجر
چاندنی کہکشاں نُوری شمس و قمر
یہ زمین یہ فلک بلکہ ہر خُشک و تَر
کر رہے ہیں ثنا سب بہم اللہ ہو
اللہ ہو اللہ ہو دم بدم اللہ ہو
ہر جگہ ہر گھڑی ہر قدم اللہ ہو
عظمتوں رفعتوں کے نِشاں تیرے ہیں
اے خدا! یہ زمیں آسماں تیرے ہیں
مالکِ دو جہاں ! اِنس و جاں تیرے ہیں
تو ہمارا ہے اور تیرے ہم اللہ ہو
اللہ ہو اللہ ہو دم بدم اللہ ہو
ہر جگہ ہر گھڑی ہر قدم اللہ ہو
اُس کی قُدرت کِرن در کِرن در کِرن
اُس کی نَکہت چمن در چمن در چمن
اُس کی مِدحت پَوَن در پَوَن در پَوَن
لِکھ، اُجاگر ! قلم بَقَلم اللہ ہو
اللہ ہو اللہ ہو دم بدم اللہ ہو
ہر جگہ ہر گھڑی ہر قدم اللہ ہو
شاعر:
علامہ نسار علی اجاگر
نعت خواں:
اویس رضا قادری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں