یا غوث ہو تم عبد القادر اتنا ہی سہارا کافی ہے | Ya Ghous Ho Tum Abdul Qadir Lyrics in Urdu
یا غوث ! ہو تم عبد القادر، اتنا ہی سہارا کافی ہے
ہم قادریوں کو مشکل میں بس نام تمہارا کافی ہے
بغداد کے گُلشن میں جا کر جنّت کی تمنّا کون کرے
یا غوث ! تمہارے روضے کا عاشق کو نظارہ کافی ہے
سُوکھی ہوئی کھیتی پھل جائے، آئی ہوئی آفت ٹل جائے
رحمت بھری اُنگلی کا تیری بس ایک اِشارہ کافی ہے
پیرِ پیراں میرِ میراں غوث الاعظم شاہِ جیلاں !
ہر وقت مُریدوں کو تیرے، تیرا ہی سہارا کافی ہے
دنیا طلبی سے ہُوں میں جُدا، انداز فقیرانہ ہے ضِیا !
سرکار کی بِھیک پہ ہو جائے دنیا میں گُزارا، کافی ہے
نعت خواں:
حسین یوسف میمن

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں