فاتح کرب و بلا پر ہو سلام | Fateh-e-Karb-o-bala Par Ho Salam Lyrics in Urdu
فاتحِ کرب و بلا پر ہو سلام
جانشینِ مصطفیٰ پر ہو سلام
حضرتِ شبّیر ابنِ مُرتضیٰ
حافظِ دینِ خُدا پر ہو سلام
حضرتِ عبّاس و قاسم پر بھی ہو
یعنی سارے با وفا پر ہو سلام
اُس علی اکبر حسین و مَہ جبیں
ہَم شَبِیْہِ مصطفیٰ پر ہو سلام
چھ مہینے کی وہ اِک ننھی سی جاں
یعنی اصغر بے نَوا پر ہو سلام
بیڑیاں پہنے جو پہنچا مُلکِ شام
اُس اسیرِ پارسا پر ہو سلام
دستِ ظُلمت اور وہ پردہ داریاں
بی بی زینب کی حیا پر ہو سلام
کہئے، اے شوقِ فریدی ! حشر تک
عِترتِ خیر الورٰی پر ہو سلام
شاعر:
شوق فریدی
نعت خواں:
حافظ طاہر قادری
جانشینِ مصطفیٰ پر ہو سلام
حضرتِ شبّیر ابنِ مُرتضیٰ
حافظِ دینِ خُدا پر ہو سلام
حضرتِ عبّاس و قاسم پر بھی ہو
یعنی سارے با وفا پر ہو سلام
اُس علی اکبر حسین و مَہ جبیں
ہَم شَبِیْہِ مصطفیٰ پر ہو سلام
چھ مہینے کی وہ اِک ننھی سی جاں
یعنی اصغر بے نَوا پر ہو سلام
بیڑیاں پہنے جو پہنچا مُلکِ شام
اُس اسیرِ پارسا پر ہو سلام
دستِ ظُلمت اور وہ پردہ داریاں
بی بی زینب کی حیا پر ہو سلام
کہئے، اے شوقِ فریدی ! حشر تک
عِترتِ خیر الورٰی پر ہو سلام
شاعر:
شوق فریدی
نعت خواں:
حافظ طاہر قادری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں