خوبصورت کلی ہوتی ہیں بیٹیاں | Khoobsurat Kali Hoti Hain Betiyan Lyrics in Urdu

خوبصورت کلی ہوتی ہیں بیٹیاں
کیسی اچّھی بھلی ہوتی ہیں بیٹیاں
اپنے ماں باپ کی شان ہیں، آن ہیں
ایسی دل کی کلی ہوتی ہیں بیٹیاں

دیکھ والِد کو وہ مُسکُراتی رہیں
والِدہ کو بھی ہر پل ہنساتی رہیں
گھر میں گُلشن بنی ہوتی ہیں بیٹیاں
خوبصورت کلی ہوتی ہیں بیٹیاں

گھر کی عِزّت ہیں وہ اور برکت ہیں وہ
رب کی رحمت ہیں وہ ، گھر کی عظمت ہیں وہ
سب کے دل میں سجی ہوتی ہیں بیٹیاں
خوبصورت کلی ہوتی ہیں بیٹیاں

ماں کی شفقت میں رہتی ہیں ہر پل مگن
گھر کو رکھتی ہیں اپنے وہ ہر پل چمن
کتنی دل کی حسیں ہوتی ہیں بیٹیاں
خوبصورت کلی ہوتی ہیں بیٹیاں

کِھلکِھلاتی ہیں ماں باپ کے سائے میں
ہاں وہ رکھتی ہیں ماں باپ کی رائے میں
ایسی اُن کی سگی ہوتی ہیں بیٹیاں
خوبصورت کلی ہوتی ہیں بیٹیاں

مت ستاؤ اُنہیں، کتنی معصوم ہیں
نہ خوشی سے تمہاری وہ مغموم ہیں
ایسی نازک کلی ہوتی ہیں بیٹیاں
خوبصورت کلی ہوتی ہیں بیٹیاں


شاعر:
عبدالقیوم ہمدم

نشید خواں:
یاسمین خان

تبصرے

Most Popular

ہم کو اپنی جان سے پیارا یہ ہندوستان ہے | Hum Ko Apni Jaan Se Pyara Ye Hindustan Hai Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

جاہ و جلال دو نہ ہی مال و منال دو | Jaah-o-Jalal Do Na Hi Maal-o-Manal Do Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

درود اہل بیت | پیاری نبی کی ذات پر رب کا درود ہے | Durood Ahl-e-Bait Lyrics in Urdu

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu

یا نبی مجھ پہ بھی اک نگاہ کرم | تجھ کو بھیجا گیا ہے کرم کے لیے | Ya Nabi Mujh Pe Bhi Ik Nigah-e-Karam Lyrics in Urdu