نبی نے در پہ بلایا بہت سکون میں ہوں | Nabi Ne Dar Pe Bulaya Bahut Sukoon Mein Hoon Lyrics in Urdu

مدینہ مدینہ ! مدینہ مدینہ !

چمک رہے ہیں ستارے، عروج پر قسمت
نظر کے سامنے اُن کا دیار جو آیا

نبی نے در پہ بلایا، بہت سکون میں ہوں
میرا نصیب جگایا، بہت سکون میں ہوں

مدینہ کا سفر ہے اور میں نم دیدہ نم دیدہ
جبیں افسردہ افسردہ قدم لغزیدہ لغزیدہ

چلا ہوں ایک مجرم کی طرح میں جانبِ طیبہ
نظر شرمندہ شرمندہ بدن لرزیدہ لرزیدہ

اُداسیوں میں گزرتی تھی زندگی پہلے
اُداسیوں کو مٹایا، بہت سکون میں ہوں

نبی نے در پہ بلایا، بہت سکون میں ہوں

مدینے آنے سے پہلے تو بے قراری تھی
مدینے آیا تو پایا، بہت سکون میں ہوں

نبی نے در پہ بلایا، بہت سکون میں ہوں

کسی نے پوچھا کہ کس حال میں ہو ؟ کیسے ہو ؟
تو حال دل نے سنایا، بہت سکون میں ہوں

نبی نے در پہ بلایا، بہت سکون میں ہوں

جنیدِ قاسمی ! دیکھا جو روضۂ انور
قرار روح کو آیا، بہت سکون میں ہوں

نبی نے در پہ بلایا، بہت سکون میں ہوں

مدینہ مدینہ ! مدینہ مدینہ !


شاعر:
جنید قاسمی

نعت خواں:
راؤ علی حسنین

تبصرے

Most Popular

جس کو کہتے ہیں سلطان پیغمبراں | وہ پیغمبر مدینے میں موجود ہے | Wo Paigambar Madine Mein Maujood Hai Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

جاہ و جلال دو نہ ہی مال و منال دو | Jaah-o-Jalal Do Na Hi Maal-o-Manal Do Lyrics in Urdu

میرے حسین تجھے سلام | السلام یا حسین | Mere Hussain Tujhe Salaam Lyrics in Urdu

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu

تیری جناب کے جیسی کوئی جناب نہیں | Teri Janab Ke Jaisi Koi Janab Nahin Lyrics in Urdu