اپنی نسبت سے میں کچھ نہیں ہوں اس کرم کی بدولت بڑا ہوں | Apni Nisbat Se Main Kuchh Nahin Hoon Lyrics in Urdu

اپنی نسبت سے میں کچھ نہیں ہوں، اس کرم کی بدولت بڑا ہوں
اُن کے ٹکڑوں سے اعزاز پا کر، تاجداروں کی صف میں کھڑا ہوں

اس کرم کو مگر کیا کہو گے، میں نے مانا میں سب سے برا ہوں
جو بروں کو سمیٹے ہوئے ہیں، اُن کے قدموں میں میں بھی پڑا ہوں

دیکھنے والو ! مجھ کو نہ دیکھو، دیکھنا ہے اگر تو یہ دیکھو
کس کے دامن سے وابستہ ہوں میں، کون والی ہے، کس کا گدا ہوں

دیکھتا ہوں جب اُن کی عطائیں، بھول جاتا ہوں اپنی خطائیں
سر ندامت سے اٹھتا نہیں ہے، جب میں اپنی طرف دیکھتا ہوں

یا نبی ! اپنے غم کی کہانی، کہہ سکوں گا نہ اپنی زبانی
بِن کہے ہی میری لاج رکھ لو، میں سسکتی ہوئی التجا ہوں

شافعِ مُذنباں کے کرم نے لاج رکھ لی میرے کھوٹے پن کی
نسبتوں کا کرم ہے یہ، خالد ! کھوٹا ہوتے ہوئے بھی کھرا ہوں


شاعر:
خالد محمود نقشبندی

نعت خواں:

اویس رضا قادری

تبصرے

Most Popular

ہم کو اپنی جان سے پیارا یہ ہندوستان ہے | Hum Ko Apni Jaan Se Pyara Ye Hindustan Hai Lyrics in Urdu

نور والے آقا کا میلاد آیا | Noor Wale Aaqa Ka Milad Aaya Lyrics in Urdu

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

خدایا دور رحمت دیکھتا میں | نبی کا حسن طلعت دیکھتا میں | Khudaya Daur-e-Rehmat Dekhta Main Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

شکریہ احمد رضا | تیرا ہی چرچہ رہے گا اے بریلی کے رضا | Shukriya Ahmad Raza Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu