ADVERTISEMENT

زہے عزت و اعتلائے محمد | Zahe Izzat-o-Etila-e-Muhammad Lyrics in Urdu

زہے عزّت و اِعتلائے مُحَمَّد
کہ ہے عرشِ حق زیرِپائے مُحَمَّد

مکاں عرش اُن کا، فلک فرش اُن کا
مَلَک خادمانِ سَرائے مُحَمَّد

خدا کی رضا چاہتے ہیں دو عالَم
خدا چاہتا ہے رضائے مُحَمَّد

عجب کیا اگر رحم فرما لے ہم پر
خدائے مُحَمَّد برائے مُحَمَّد

مُحَمَّد برائے جنابِ اِلہٰی!
جنابِ الہٰی برائے مُحَمَّد

بسی عطرِ محبوبیٔ کبریا سے
عبائے مُحَمَّد قبائے مُحَمَّد

بہم عہد باندھے ہیں وصلِ ابد کا
رضائے خدا اور رضائے مُحَمَّد

دمِ نزع جاری ہو میری زباں پر
مُحَمَّد مُحَمَّد خدائے مُحَمَّد

عصائے کلیم اَژدہائے غضب تھا
گِروں کا سَہارا عصائے مُحَمَّد

میں قربان کیاپیاری پیاری ہے نسبت
یہ آنِ خدا وہ خدائے مُحَمَّد

مُحَمَّد کا دم خاص بہرِ خدا ہے
سِوائے محمد برائے مُحَمَّد

خدا اُن کو کِس پیار سے دیکھتا ہے
جو آنکھیں ہیں محوِ لِقائے مُحَمَّد

جِلَو میں اِجابت، خَواصِی میں رحمت
بڑھی کس تُزُک سے دُعائے مُحَمَّد

اِجابت نے جُھک کر گلے سے لگایا
بڑھی ناز سے جب دُعائے مُحَمَّد

اِجابت کا سہرا، عنایت کا جوڑا
دُلہن بن کے نِکلی دُعائے مُحَمَّد

رضا ! پُل سے اب وجد کرتے گزریے
کہ ہے رَبِّ سَلِّمْ صَدائے مُحَمَّد

صَلَّى الـلّٰـهُ عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم


شاعر:
امام احمد رضا خان

نعت خواں:
اویس رضا قادری

تبصرے

Most Popular

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

یا نبی مجھ پہ بھی اک نگاہ کرم | تجھ کو بھیجا گیا ہے کرم کے لیے | Ya Nabi Mujh Pe Bhi Ik Nigah-e-Karam Lyrics in Urdu

فلک کے نظارو زمیں کی بہارو | حضور آ گئے ہیں | Falak Ke Nazaro Zameen Ki Baharo Lyrics in Urdu

چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے | Chamak Tujh Se Pate Hain Sab Pane Wale Lyrics in Urdu

وہ بن میں قدم رکھ دیں تو بن جاتا ہے بن پھول | سر تا بقدم ہے تن سلطان زمن پھول تضمین کے ساتھ | Wo Ban Mein Qadam Rakh Den To Ban Jata Hai Ban Phool Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

صبح طیبہ میں ہوئی بٹتا ہے باڑا نور کا | قصیدۂ نور | Subh Taiba Mein Hui Bat.ta Hai Bada Noor Ka Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

ہوا کی خوشبو بتا رہی ہے وہ زلف اپنی سجا رہے ہیں | Hawa Ki Khushboo Bata Rahi Hai Wo Zulf Apni Saja Rahe Hain Lyrics in Urdu