اللہ معاف کر دے | Allah Muaf Kar De Lyrics in Urdu
اللہ ! معاف کر دے
مولا ! تو معاف کر دے
جب مشکلوں نے گھیرا، تو نے بچا لیا ہے
دنیا نے جب گِرایا، تو نے اُٹھا لیا ہے
میرے کریم ! مجھ کو یوں ہی سنبھال رکھنا
بِگڑا جو کام میرا، تو نے بنا دیا ہے
اللہ ! معاف کر دے
مولا ! تو معاف کر دے
عِصیاں کا شور ہر پل، دِن رات ہے مُسَلْسَلْ
مجھ کو بچا لے، مولا ! میرے سامنے ہے دلدل
رستہ نہ کوئی رہبر، حامی نہ کوئی یاور
پیاسا ہُوں بھیج دے اب تو رحمتوں کے بادل
اللہ ! معاف کر دے
مولا ! تو معاف کر دے
رمضان کا وسیلہ، جھولی کو میری بھر دے
جو ہوں مُرادیں میری، تو سب کو پُوری کر دے
شبّیر تیرے در پہ بن کے سوالی آیا
کر درگُزر خطائیں، توبہ قبول کر دے
اللہ ! معاف کر دے
مولا ! تو معاف کر دے
شاعر:
شبیر ابو طالب
نشید خواں:
شبیر ابو طالب
مولا ! تو معاف کر دے
جب مشکلوں نے گھیرا، تو نے بچا لیا ہے
دنیا نے جب گِرایا، تو نے اُٹھا لیا ہے
میرے کریم ! مجھ کو یوں ہی سنبھال رکھنا
بِگڑا جو کام میرا، تو نے بنا دیا ہے
اللہ ! معاف کر دے
مولا ! تو معاف کر دے
عِصیاں کا شور ہر پل، دِن رات ہے مُسَلْسَلْ
مجھ کو بچا لے، مولا ! میرے سامنے ہے دلدل
رستہ نہ کوئی رہبر، حامی نہ کوئی یاور
پیاسا ہُوں بھیج دے اب تو رحمتوں کے بادل
اللہ ! معاف کر دے
مولا ! تو معاف کر دے
رمضان کا وسیلہ، جھولی کو میری بھر دے
جو ہوں مُرادیں میری، تو سب کو پُوری کر دے
شبّیر تیرے در پہ بن کے سوالی آیا
کر درگُزر خطائیں، توبہ قبول کر دے
اللہ ! معاف کر دے
مولا ! تو معاف کر دے
شاعر:
شبیر ابو طالب
نشید خواں:
شبیر ابو طالب
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں