مسلک کا تو امام ہے الیاس قادری | Maslak Ka Tu Imam Hai Ilyas Qadri Lyrics in Urdu
مسلک کا تُو اِمام ہے، الیاس قادری
!
تدبیر تیری تام ہے، الیاس قادری !
فکرِ رضا کو کر دیا عالم پہ آشکار
یہ تیرا اُونچا کام ہے، الیاس قادری !
سَرمستیِ رضا کی ہر عالم میں دُھوم ہے
ساقیٔ دورِ جام ہے، الیاس قادری !
سُنّت کی خوشبوؤں سے زمانہ مہک اُٹھا
فیضان تیرا عام ہے، الیاس قادری !
امریکہ، یورپ، ایشیا، افریقہ ہر زمیں
کرتی تجھے سلام ہے، الیاس قادری !
تنہا چلا تو ساتھ تِرے ہو گیا جہاں
میٹھا تِرا کلام ہے، الیاس قادری !
سر پر عمامہ، ماتھے پہ سجدوں کا نور ہے
جو بھی تیرا غلام ہے، الیاس قادری !
ہے بدرِ رضوی بھی تِرے کردار کا اَسیر
اِس کا تجھے سلام ہے، الیاس قادری !
شاعر:
مفتی بدر القادری رضوی مصباحی
نعت خواں:
جنید شیخ عطاری
حسنین رضا عطاری
تدبیر تیری تام ہے، الیاس قادری !
فکرِ رضا کو کر دیا عالم پہ آشکار
یہ تیرا اُونچا کام ہے، الیاس قادری !
سَرمستیِ رضا کی ہر عالم میں دُھوم ہے
ساقیٔ دورِ جام ہے، الیاس قادری !
سُنّت کی خوشبوؤں سے زمانہ مہک اُٹھا
فیضان تیرا عام ہے، الیاس قادری !
امریکہ، یورپ، ایشیا، افریقہ ہر زمیں
کرتی تجھے سلام ہے، الیاس قادری !
تنہا چلا تو ساتھ تِرے ہو گیا جہاں
میٹھا تِرا کلام ہے، الیاس قادری !
سر پر عمامہ، ماتھے پہ سجدوں کا نور ہے
جو بھی تیرا غلام ہے، الیاس قادری !
ہے بدرِ رضوی بھی تِرے کردار کا اَسیر
اِس کا تجھے سلام ہے، الیاس قادری !
شاعر:
مفتی بدر القادری رضوی مصباحی
نعت خواں:
جنید شیخ عطاری
حسنین رضا عطاری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں