رمضان کے جیسا ہمیں تحفہ نہ ملے گا | Ramzan Ke Jaisa Hamein Tohfa Na Milega Lyrics in Urdu
رمضان کے جیسا ہمیں تحفہ نہ مِلے گا
ایسا کبھی اچّھا ہمیں موقع نہ مِلے گا
اِس ماہ میں نازل ہُوا قرآنِ مُقَدّس
اِس سے ہمیں بہتر کوئی ہدیہ نہ مِلے گا
افلاک کے در کُھل گئے رمضاں کے سبب سے
اِس جیسا کسی ماہ کو رُتبہ نہ مِلے گا
آتی ہے صدا، مومنو ! تیّارِیاں کر لو
اِس ماہ کے جیسا ہمیں درجہ نہ مِلے گا
صائم کے لیے کُھل گیا ریّان الگ سے
اِس در میں کسی غیر کو حِصّہ نہ مِلے گا
اللہ نے رمضان کو ذیشان بنایا
اِس سے ہمیں بہتر کوئی اسوہ نہ مِلے گا
قرآں کی تلاوت سے نکھر جائے گی سیرت
اِس جیسا جہاں میں ہمیں خُطبہ نہ مِلے گا
ہر شب ہے انوکھی مہِ رمضان کی واللہ
ایسا کسی ساعت کبھی اِجرا نہ مِلے گا
پیغامِ مسرّت ہے یہ بخشش کا مہینہ
بخشش کا ہمیں ایسا یہ توشہ نہ مِلے گا
اس ماہِ مُقَدّس میں کرو دل سے عبادت
ہمدم ! کوئی اِس سے بھلا رَستہ نہ مِلے گا
شاعر:
ہمدم
نشید خواں:
صندلی احمد
جاوید رضا
ایسا کبھی اچّھا ہمیں موقع نہ مِلے گا
اِس ماہ میں نازل ہُوا قرآنِ مُقَدّس
اِس سے ہمیں بہتر کوئی ہدیہ نہ مِلے گا
افلاک کے در کُھل گئے رمضاں کے سبب سے
اِس جیسا کسی ماہ کو رُتبہ نہ مِلے گا
آتی ہے صدا، مومنو ! تیّارِیاں کر لو
اِس ماہ کے جیسا ہمیں درجہ نہ مِلے گا
صائم کے لیے کُھل گیا ریّان الگ سے
اِس در میں کسی غیر کو حِصّہ نہ مِلے گا
اللہ نے رمضان کو ذیشان بنایا
اِس سے ہمیں بہتر کوئی اسوہ نہ مِلے گا
قرآں کی تلاوت سے نکھر جائے گی سیرت
اِس جیسا جہاں میں ہمیں خُطبہ نہ مِلے گا
ہر شب ہے انوکھی مہِ رمضان کی واللہ
ایسا کسی ساعت کبھی اِجرا نہ مِلے گا
پیغامِ مسرّت ہے یہ بخشش کا مہینہ
بخشش کا ہمیں ایسا یہ توشہ نہ مِلے گا
اس ماہِ مُقَدّس میں کرو دل سے عبادت
ہمدم ! کوئی اِس سے بھلا رَستہ نہ مِلے گا
شاعر:
ہمدم
نشید خواں:
صندلی احمد
جاوید رضا
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں