وہ نبیوں میں سب سے بڑی شان والے | ہمارا نبی سب سے پیارا نبی | Wo Nabiyon Mein Sab Se Badi Shan Wale Lyrics in Urdu
ہمارا نبی سب سے پیارا نبی
ہمارا نبی سب سے پیارا نبی
وہ نبیوں میں سب سے بڑی شان والے
جہاں بھر میں اُن سے ہیں ہر سُو اُجالے
مُزَمِّل، مُدَثِّر، وہ یٰسین و طٰہٰ
ہیں بعد از خُدا کے وہ رُتبے میں اعلیٰ
مِلیں گے تمہیں ہر ورق پر حوالے
جہاں بھر میں اُن سے ہیں ہر سُو اُجالے
یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! یا نبی !
محمّد ہمارے حسیں خُوب تَر ہیں
وہ نبیوں میں افضل، وہ اعلیٰ بشر ہیں
وہ اِک شب میں عرشِ بریں جانے والے
جہاں بھر میں اُن سے ہیں ہر سُو اُجالے
وہ نبیوں میں سب سے بڑی شان والے
جہاں بھر میں اُن سے ہیں ہر سُو اُجالے
وہ محشر میں اُمّت کا بن کر سہارا
اُسی کے بِنا تو نہیں ہے گُزارا
پِلائیں گے کوثر کے سب کو پِیالے
جہاں بھر میں اُن سے ہیں ہر سُو اُجالے
یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! یا نبی !
نبی کی اِہانت نہیں ہے گوارا
محمّد سے اُلفت ہے ایماں ہمارا
محمّد پہ دل سے فدا ہم جِیالے
جہاں بھر میں اُن سے ہیں ہر سُو اُجالے
وہ نبیوں میں سب سے بڑی شان والے
جہاں بھر میں اُن سے ہیں ہر سُو اُجالے
وہ آئے تو وحدت کا فرمان سمجھے
وہ آئے تو انساں کو انسان سمجھے
دلوں سے جہالت کے سب ٹُوٹے تالے
جہاں بھر میں اُن سے ہیں ہر سُو اُجالے
یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! یا نبی !
یہ سجّاد کی ہے تمنّا، خُدایا !
دِکھا دے وہ گُنبد، وہ جالی مِنارا
محمّد کے روضے پہ ہم کو بُلا لے
جہاں بھر میں اُن سے ہیں ہر سُو اُجالے
وہ نبیوں میں سب سے بڑی شان والے
جہاں بھر میں اُن سے ہیں ہر سُو اُجالے
شاعر:
حافظ سجاد (ٹائپسٹ)
نعت خواں:
حماد نگری
ہمارا نبی سب سے پیارا نبی
وہ نبیوں میں سب سے بڑی شان والے
جہاں بھر میں اُن سے ہیں ہر سُو اُجالے
مُزَمِّل، مُدَثِّر، وہ یٰسین و طٰہٰ
ہیں بعد از خُدا کے وہ رُتبے میں اعلیٰ
مِلیں گے تمہیں ہر ورق پر حوالے
جہاں بھر میں اُن سے ہیں ہر سُو اُجالے
یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! یا نبی !
محمّد ہمارے حسیں خُوب تَر ہیں
وہ نبیوں میں افضل، وہ اعلیٰ بشر ہیں
وہ اِک شب میں عرشِ بریں جانے والے
جہاں بھر میں اُن سے ہیں ہر سُو اُجالے
وہ نبیوں میں سب سے بڑی شان والے
جہاں بھر میں اُن سے ہیں ہر سُو اُجالے
وہ محشر میں اُمّت کا بن کر سہارا
اُسی کے بِنا تو نہیں ہے گُزارا
پِلائیں گے کوثر کے سب کو پِیالے
جہاں بھر میں اُن سے ہیں ہر سُو اُجالے
یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! یا نبی !
نبی کی اِہانت نہیں ہے گوارا
محمّد سے اُلفت ہے ایماں ہمارا
محمّد پہ دل سے فدا ہم جِیالے
جہاں بھر میں اُن سے ہیں ہر سُو اُجالے
وہ نبیوں میں سب سے بڑی شان والے
جہاں بھر میں اُن سے ہیں ہر سُو اُجالے
وہ آئے تو وحدت کا فرمان سمجھے
وہ آئے تو انساں کو انسان سمجھے
دلوں سے جہالت کے سب ٹُوٹے تالے
جہاں بھر میں اُن سے ہیں ہر سُو اُجالے
یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! یا نبی !
یہ سجّاد کی ہے تمنّا، خُدایا !
دِکھا دے وہ گُنبد، وہ جالی مِنارا
محمّد کے روضے پہ ہم کو بُلا لے
جہاں بھر میں اُن سے ہیں ہر سُو اُجالے
وہ نبیوں میں سب سے بڑی شان والے
جہاں بھر میں اُن سے ہیں ہر سُو اُجالے
شاعر:
حافظ سجاد (ٹائپسٹ)
نعت خواں:
حماد نگری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں