آئی پھر یاد مدینے کی رلانے کے لئے | Aai Phir Yaad Madine Ki Rulane Ke Liye Lyrics in Urdu
آئی پھر یاد مدینے کی رُلانے کے لئے
دل تڑپ اُٹّھا ہے دربار میں جانے کے لئے
کاش ! میں اڑتا پِھرُوں خاکِ مدینہ بن کر
اور مچلتا رہُوں سرکار کو پانے کے لئے
غم نہیں چھوڑ دے یہ سارا زمانہ بھی مجھے
میرے آقا تو ہیں سینے سے لگانے کے لئے
میرے لجپال نے رُسوا نہ کبھی ہونے دیا
جب پُکارا اُنہیں آئے ہیں بچانے کے لئے
یہ تو بس اُن کا کرم ہے کہ وہ سُن لیتے ہیں
ورنہ یہ لب کہاں فریاد سُنانے کے لئے
بخش دی نعت کی دولت جو ہمیں آقا نے
کِتنا پیارا ہے وسیلہ اُنہیں پانے کے لئے
پھر میسّر تجھے دیدارِ مدینہ ہوگا
وہ بُلائیں گے تجھے جلوہ دِکھانے کے لئے
مجھ گنہگار و خطا کار کو محشر میں، عدیل !
ہوں گے موجود وہ دامن میں چُھپانے کے لئے
شاعر:
عدیل سلطانی
نعت خواں:
سید فصیح الدین سہروردی
اویس رضا قادری
حاجی محمد مشتاق عطاری
دل تڑپ اُٹّھا ہے دربار میں جانے کے لئے
کاش ! میں اڑتا پِھرُوں خاکِ مدینہ بن کر
اور مچلتا رہُوں سرکار کو پانے کے لئے
غم نہیں چھوڑ دے یہ سارا زمانہ بھی مجھے
میرے آقا تو ہیں سینے سے لگانے کے لئے
میرے لجپال نے رُسوا نہ کبھی ہونے دیا
جب پُکارا اُنہیں آئے ہیں بچانے کے لئے
یہ تو بس اُن کا کرم ہے کہ وہ سُن لیتے ہیں
ورنہ یہ لب کہاں فریاد سُنانے کے لئے
بخش دی نعت کی دولت جو ہمیں آقا نے
کِتنا پیارا ہے وسیلہ اُنہیں پانے کے لئے
پھر میسّر تجھے دیدارِ مدینہ ہوگا
وہ بُلائیں گے تجھے جلوہ دِکھانے کے لئے
مجھ گنہگار و خطا کار کو محشر میں، عدیل !
ہوں گے موجود وہ دامن میں چُھپانے کے لئے
شاعر:
عدیل سلطانی
نعت خواں:
سید فصیح الدین سہروردی
اویس رضا قادری
حاجی محمد مشتاق عطاری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں