مچل مچل کے چلو یار نے پکارا ہے | Machal Machal Ke Chalo Yaar Ne Pukara Hai Lyrics in Urdu
مچل مچل کے چلو یار نے پُکارا ہے
قسم خُدا کی وہیں خُلد کا نظارہ ہے
وہ دیکھو کعبے کا میزاب وجد کرتا ہے
خُدا کے پیارے نبی کی طرف اِشارہ ہے
حبیب اور محب کا یہ پیار تو دیکھو
خُدا کہے جو تمہارا ہے وہ ہمارا ہے
مزا تو جب ہے کہ سرکار حشر میں کہہ دیں
فرِشتو ! چھوڑ دو اِس کو کہ یہ ہمارا ہے
کچھ اور مانگ لے، اُن کے کرم کا کیا کہنا
نہ اُس کی حد ہے، نہ اُس کا کوئی کِنارہ ہے
کمالِ حضرتِ احمد رضا کی شان و مکاں
کتابِ عشقِ محمّد‘ کا اِک شُمارہ ہے
اگرچہ ہادیٔ خستہ گُناہ گار سہی
مگر، حضور ! یہ کس کا فقط تمہارا ہے
نہیں ہے، ہادی ! عمل کچھ بَجُزْ یہ نعتِ نبی
اویسِ قادری پڑھ دے، یہی سہارا ہے
شاعر:
شیخ عبدالہادی
(خلیفۂ مفتیٔ اعظم ہند)
نعت خواں:
اویس رضا قادری
قسم خُدا کی وہیں خُلد کا نظارہ ہے
وہ دیکھو کعبے کا میزاب وجد کرتا ہے
خُدا کے پیارے نبی کی طرف اِشارہ ہے
حبیب اور محب کا یہ پیار تو دیکھو
خُدا کہے جو تمہارا ہے وہ ہمارا ہے
مزا تو جب ہے کہ سرکار حشر میں کہہ دیں
فرِشتو ! چھوڑ دو اِس کو کہ یہ ہمارا ہے
کچھ اور مانگ لے، اُن کے کرم کا کیا کہنا
نہ اُس کی حد ہے، نہ اُس کا کوئی کِنارہ ہے
کمالِ حضرتِ احمد رضا کی شان و مکاں
کتابِ عشقِ محمّد‘ کا اِک شُمارہ ہے
اگرچہ ہادیٔ خستہ گُناہ گار سہی
مگر، حضور ! یہ کس کا فقط تمہارا ہے
نہیں ہے، ہادی ! عمل کچھ بَجُزْ یہ نعتِ نبی
اویسِ قادری پڑھ دے، یہی سہارا ہے
شاعر:
شیخ عبدالہادی
(خلیفۂ مفتیٔ اعظم ہند)
نعت خواں:
اویس رضا قادری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں