اے میرے خالق یہ التجا ہے مجھے بھی اپنا تو گھر دکھا دے | Aye Mere Khaliq Ye Iltija Hai Mujhe Bhi Apna Tu Ghar Dikha De Lyrics in Urdu
جُھکا کے سر یہی سجدوں میں مانگتا ہُوں دُعا
کہ تیرے گھر کی زیارت کا شرف مِل جائے
اے میرے خالق ! یہ اِلتجا ہے، مجھے بھی اپنا تُو گھر دِکھا دے
فریضہ حج کا ادا کروں میں، کہ حج پہ مولا ! مجھے بُلا لے

میں خانہ کعبہ کے گِرد گُھومُوں، غِلافِ کعبہ کو میں بھی چُومُوں
میں تِشنہ لب ہُوں سبیلِ زمزم، اے مرے مالک ! مجھے پِلا دے

بہت ہی عاصی ہُوں مانتا ہُوں، تیری کریمی بھی جانتا ہُوں
کہ اپنے رحم و کرم کے صدقے تو میرے سارے گُناہ مِٹا دے

صفا و مروہ کے درمیاں جو، چلی تھی بی بی جہاں جہاں جو
میں ہاجرہ کی عظیم سُنّت ادا کرُوں گا، تو حوصلہ دے

فریضہ قُربانی کا ادا ہو، کہ جس میں شامِل تیری رضا ہو
میں چاہتا ہُوں، اے میرے مولا ! تو جیسا چاہے مجھے بنا دے

مہینہ حج کا جو آ رہا ہے، سعید عاقِل کی اِلتجا ہے
جو سُوئے کعبہ چلے ہیں حاجی، اُن حاجیوں میں مجھے مِلا دے

نعت خواں:
حافظ احمد رضا قادری

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں