ADVERTISEMENT

اس برس حج نہ ہم کر سکے ہیں | آہ محروم حج سے ہوئے ہیں | Is Baras Hajj Na Hum Kar Sake Hain Lyrics in Urdu

اِس برس حج نہ ہم کر سکے ہیں
آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں
اپنی قسمت پہ ہم رو رہے ہیں
آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں

اس برس حج نہ ہم کر سکے ہیں
آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں

یاد عرفات کی آ رہی ہے
وہ کھڑے ہو کے تجھ کو منانا
سب خیالوں میں نقش آ رہے ہیں
آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں

اِس برس حج نہ ہم کر سکے ہیں
آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں

اُن سے پوچھو جو حج پر چلے تھے
جمع زادِ سفر کر رہے تھے
نَذْر حالات وہ ہو گئے ہیں
آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں

اِس برس حج نہ ہم کر سکے ہیں
آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں

سال بھر حج کے وہ مُنتظِر تھے
کتنی مشکل سے دن کٹ رہے تھے
جیتے جی اب تو وہ مر گئے ہیں
آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں

اِس برس حج نہ ہم کر سکے ہیں
آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں

آقا ! کس سے کہوں اپنی بِپتا
کون زخموں پہ مرہم رکھے گا
تیرے در پہ بھی نہ آ سکے ہیں
آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں

اِس برس حج نہ ہم کر سکے ہیں
آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں

بَخْت ایسا اُجاگر عطا ہو
ہر برس حج کا موسم لِکھا ہو
حالِ دل کہہ کے ہم رو رہے ہیں
آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں

اِس برس حج نہ ہم کر سکے ہیں
آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں


شاعر:
علامہ نثار علی اجاگر

نعت خواں:
اسد رضا عطاری
حافظ احمد رضا عطاری

تبصرے

Most Popular

گلی گلی سج گئی شہر شہر سج گیا | Gali Gali Saj Gai Shahar Shahar Saj Gaya Lyrics in Urdu

فلک کے نظارو زمیں کی بہارو | حضور آ گئے ہیں | Falak Ke Nazaro Zameen Ki Baharo Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

ہوا کی خوشبو بتا رہی ہے وہ زلف اپنی سجا رہے ہیں | Hawa Ki Khushboo Bata Rahi Hai Wo Zulf Apni Saja Rahe Hain Lyrics in Urdu

صبح طیبہ میں ہوئی بٹتا ہے باڑا نور کا | قصیدۂ نور | Subh Taiba Mein Hui Bat.ta Hai Bada Noor Ka Lyrics in Urdu

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے | Chamak Tujh Se Pate Hain Sab Pane Wale Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

یا نبی مجھ پہ بھی اک نگاہ کرم | تجھ کو بھیجا گیا ہے کرم کے لیے | Ya Nabi Mujh Pe Bhi Ik Nigah-e-Karam Lyrics in Urdu

وہ بن میں قدم رکھ دیں تو بن جاتا ہے بن پھول | سر تا بقدم ہے تن سلطان زمن پھول تضمین کے ساتھ | Wo Ban Mein Qadam Rakh Den To Ban Jata Hai Ban Phool Lyrics in Urdu