جب مدینے جائیں گے ہم مسکراتے جائیں گے | Jab Madine Jayenge Hum Muskurate Jayenge Lyrics in Urdu
جب مدینے جائیں گے، ہم مُسکُراتے جائیں گے
جب وہاں سے آئیں گے، آنسو بہاتے آئیں گے
جھولیاں بھر لیں گے اُن کی رحمتوں سے ہم وہاں
پھول جتنے بھی کِھلیں گے، ہم اُٹھاتے جائیں گے
صرف آنسو ہیں ہمارے پاس اور کچھ بھی نہیں
حال اپنا اپنی آنکھوں سے سُناتے جائیں گے
شہرِ طیبہ تیرا منظر کوئی بھی دُھندلا نہ ہو
اپنے آنسو اپنی آنکھوں میں چُھپاتے جائیں گے
لوٹ آئیں گے وہاں سے ہم بظاہر، سعدیہ !
دل میں یادوں کے ہزاروں گھر بناتے جائیں گے
نعت خواں:
حافظ مظہر قادری اشرفی

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں