کچھ دیر تو بیٹھو اہل دل ہم نور ہدیٰ کی بات کریں | Kuchh Der To Baitho Ahl-e-Dil Lyrics in Urdu
کچھ دیر تو بیٹھو، اہلِ دل
!
ہم نُورِ ہُدیٰ کی بات کریں
سرکارِ دو عالم صلّی علیٰ
محبوبِ خدا کی بات کریں
وہ جِن سے مُنَوّر دونوں جہاں
وہ جن سے مِٹی ظُلمتِ شب کی
تحفے میں جنہیں قرآن مِلا
اُن جانِ فدا کی بات کریں
وَالشَّمس ہے چہرۂ انور اور
واللَّیل ہیں گیسو حضرت کے
کونین کی محفل جِن سے سجی
وہ سب سے جُدا کی بات کریں
القاب مِلے طٰہٰ یٰسین
مُزَمّل و مکّی مدنی بھی
اور اسوۂ حسنہ جس کو کہا
اُس رب کی صدا کی بات کریں
غم خوار ہیں آقا اُمّت کے
سردارِ عُلیٰ ہیں جنّت کے
وہ رحمتِ عالم نُورِ مُبیں
شفقت کی رِداء کی بات کریں
ہو عظمت و رفعت کیسے بیاں
معراج تلک ہیں جا پہنچے
ہم سـاقئ آبِ کوثر کے
اخلاق و ادا کی بات کریں
ہم جیسے گنہگاروں کے لیے
وہ رب سے سِفارش کر دیں گے
بہبود کی جو گونجی ہے، فِضا !
اُس حق کی نِدا کی بات کریں
شاعرہ:
فضا فانیہ
نعت خواں:
مفتی انس یونس
ہم نُورِ ہُدیٰ کی بات کریں
سرکارِ دو عالم صلّی علیٰ
محبوبِ خدا کی بات کریں
وہ جِن سے مُنَوّر دونوں جہاں
وہ جن سے مِٹی ظُلمتِ شب کی
تحفے میں جنہیں قرآن مِلا
اُن جانِ فدا کی بات کریں
وَالشَّمس ہے چہرۂ انور اور
واللَّیل ہیں گیسو حضرت کے
کونین کی محفل جِن سے سجی
وہ سب سے جُدا کی بات کریں
القاب مِلے طٰہٰ یٰسین
مُزَمّل و مکّی مدنی بھی
اور اسوۂ حسنہ جس کو کہا
اُس رب کی صدا کی بات کریں
غم خوار ہیں آقا اُمّت کے
سردارِ عُلیٰ ہیں جنّت کے
وہ رحمتِ عالم نُورِ مُبیں
شفقت کی رِداء کی بات کریں
ہو عظمت و رفعت کیسے بیاں
معراج تلک ہیں جا پہنچے
ہم سـاقئ آبِ کوثر کے
اخلاق و ادا کی بات کریں
ہم جیسے گنہگاروں کے لیے
وہ رب سے سِفارش کر دیں گے
بہبود کی جو گونجی ہے، فِضا !
اُس حق کی نِدا کی بات کریں
شاعرہ:
فضا فانیہ
نعت خواں:
مفتی انس یونس
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں