مولا تو دے سعادت حج پر بلا لے مولا | Maula Tu De Saadat Hajj Par Bula Le Maula Lyrics in Urdu
مولا ! تُو دے سعادت، حج پر بُلا لے، مولا
!
کعبے کی ہو زیارت، حج پر بُلا لے، مولا !
لاکھوں ہیں جانے والے، لاکھوں ہی رہ گئے ہیں
ہے سب دِلوں کی حسرت، حج پر بُلا لے، مولا !
کہنے کو دُور ہیں ہم، دل ہے مگر وہاں پر
یہ خواب ہو حقیقت، حج پر بُلا لے، مولا !
حج کی لگن ہو دل میں، احرام ہو بدن پر
لب پر ہو تیری مِدحت، حج پر بُلا لے، مولا !
عرفات کا ہو منظر، مانگوں دُعائیں رو کر
بخشِش کی دے ضمانت، حج پر بُلا لے، مولا !
مُزدَﻟﻔﮧ کا ہو ڈیرہ، ہو حاجیوں کا پھیرا
مجھ پر بھی کر دے رحمت، حج پر بُلا لے، مولا !
رحمت کے اِس جبل پر حاضر ہو یہ، اُجاگر !
ایسی مِلے اِجازت، حج پر بُلا لے، مولا !
شاعر:
علامہ نثار علی اجاگر
نعت خواں:
حافظ انس رضا عطاری

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں