وہ دن آئے گا اک بار میں مدینے جاؤں گا | Wo Din Aayega Ek Baar Main Madine Jaunga Lyrics in Urdu

وہ دن آئے گا اِک بار، میں مدینے جاؤں گا
کرنے روضے کا دیدار، میں مدینے جاؤں گا

وہ دن آئے گا اِک بار، میں مدینے جاؤں گا

شاہِ مدینہ، رحمتِ عالم، نبیوں کے سردار
دیکھیں، کب دِکھلائیں اپنا نُورانی دربار
میں تو ہُوں کب سے تیّار، میں مدینے جاؤں گا

وہ دن آئے گا اِک بار، میں مدینے جاؤں گا

مجھ کو یقیں ہے، کرم کریں گے آمنہ بی کے لال
اُن کو تو معلوم ہے، واللہ ! میرے دل کا حال
کہتے ہیں یہ دِل کے تار، میں مدینے جاؤں گا

وہ دن آئے گا اِک بار، میں مدینے جاؤں گا

دیکھا نہیں اُن کا در اب تک، کیا ہو گا انجام !
میرے دِل کی دھڑکن مجھ کو دیتی ہے پیغام
مرنے سے پہلے اِک بار میں مدینے جاؤں گا

وہ دن آئے گا اِک بار، میں مدینے جاؤں گا

دیکھ کے مجھ عاصی کو اُن کو آ جائے گا پیار
نُورانی چادر میں چُھپا لیں گے اُس دم سرکار
لے کر جب اشکوں کے ہار میں مدینے جاؤں گا

وہ دن آئے گا اِک بار، میں مدینے جاؤں گا

کیا غم ہے کہ جکڑے ہوئے ہے دُوری کی زنجیر
مِل جائے گی مجھ کو میرے خوابوں کی تعبیر
جس دن چاہیں گے سرکار، میں مدینے جاؤں گا

وہ دن آئے گا اِک بار، میں مدینے جاؤں گا

ہے آمنہ میں مِیم، حلیمہ میں مِیم ہے
مِحراب میں ہے مِیم تو مِنبر میں مِیم ہے
مینار میں ہے مِیم تو مسجد میں مِیم ہے
ایمان میں ہے مِیم تو مسلم میں مِیم ہے
میلاد میں ہے میم تو محفل میں مِیم ہے
اِحرام میں ہے مِیم تو، زمزم میں مِیم ہے
پیغام میں ہے مِیم، پیغمبر میں مِیم ہے
پیام میں ہے مِیم، پیمبر میں مِیم ہے
اِسلام میں ہے مِیم تو مذہب میں مِیم ہے
نماز میں ہے مِیم تو کلمے میں مِیم ہے
احمد میں مِیم ہے تو محمّد میں مِیم ہے
مکّے میں مِیم ہے تو مدینے میں مِیم ہے
اِس مِیم کا ہے راز اَلِفْ لام مِیم میں

وہ دن آئے گا اِک بار، میں مدینے جاؤں گا

غوث و خواجہ، لال قلندر میرے سچّے پیر
اُن کی نسبت کا سرمایہ ہے میری جاگیر
وہ کر دیں گے بیڑا پار، میں مدینے جاؤں گا

وہ دن آئے گا اِک بار، میں مدینے جاؤں گا


نعت خواں:
محمد راشد اعظم
سیدہ اریبہ فاطمہ
لائبہ فاطمہ

تبصرے

Most Popular

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

یا نبی مجھ پہ بھی اک نگاہ کرم | تجھ کو بھیجا گیا ہے کرم کے لیے | Ya Nabi Mujh Pe Bhi Ik Nigah-e-Karam Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

یہ دل تیری یادوں سے مہکتا ہی رہے گا | Ye Dil Teri Yaadon Se Mahakta Hi Rahega Lyrics in Urdu

وہ بن میں قدم رکھ دیں تو بن جاتا ہے بن پھول | سر تا بقدم ہے تن سلطان زمن پھول تضمین کے ساتھ | Wo Ban Mein Qadam Rakh Den To Ban Jata Hai Ban Phool Lyrics in Urdu

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu

فضل رب پاک سے بھائی میرا دولہا بنا | مدنی سہرا | Fazl-e-Rabb-e-Pak Se Bhai Mera Dulha Bana Lyrics in Urdu

سر تا بقدم ہے تن سلطان زمن پھول | Sar-Ta-Ba-Qadam Hai Tan-e-Sultan-e-Zaman Phool Lyrics in Urdu