ADVERTISEMENT

یا رب مصطفیٰ تو مجھے حج پہ بلا | Ya Rabb-e-Mustafa Tu Mujhe Hajj Pe Bula Lyrics in Urdu

یا ربِّ مصطفیٰ ! تُو مجھے حج پہ بُلا
آ کے میں دیکھ لُوں آنکھ سے کعبہ تیرا

یا اللہ یا اللہ ! یا اللہ یا اللہ !
یا اللہ یا اللہ ! یا اللہ یا اللہ !

حج کا شَرَف ہو پھر عطا، یا ربِّ مصطفیٰ !
میٹها مدینہ پھر دِکھا ، یا ربِّ مصطفیٰ !

یا ربِّ مصطفیٰ ! تُو مجھے حج پہ بُلا
آ کے میں دیکھ لُوں آنکھ سے کعبہ تیرا

یا اللہ یا اللہ ! یا اللہ یا اللہ !
یا اللہ یا اللہ ! یا اللہ یا اللہ !

رُُخ سُوئے کعبہ، ہاتھ میں زمزم کا جام ہو
پی کر کروں میں پھر دُعا، یا ربِّ مصطفیٰ !

یا ربِّ مصطفیٰ ! تُو مجھے حج پہ بُلا
آ کے میں دیکھ لُوں آنکھ سے کعبہ تیرا

یا اللہ یا اللہ ! یا اللہ یا اللہ !
یا اللہ یا اللہ ! یا اللہ یا اللہ !

روتی رہے جو ہر گھڑی عشقِ رسُول میں
وہ آنکھ دے دے، یا خُدا یا ربِّ مصطفیٰ !

یا ربِّ مصطفیٰ ! تُو مجھے حج پہ بُلا
آ کے میں دیکھ لُوں آنکھ سے کعبہ تیرا

یا اللہ یا اللہ ! یا اللہ یا اللہ !
یا اللہ یا اللہ ! یا اللہ یا اللہ !

دیدے طوافِ خانۂ کعبہ کا پھر شرف
فرما یہ پُورا مُدَّعا، یا ربِّ مصطفیٰ !

یا ربِّ مصطفیٰ ! تُو مجھے حج پہ بُلا
آ کے میں دیکھ لُوں آنکھ سے کعبہ تیرا

یا اللہ یا اللہ ! یا اللہ یا اللہ !
یا اللہ یا اللہ ! یا اللہ یا اللہ !

آنکھوں میں جلوہ شاہ کا اور لب پہ نعت ہو
جب روح تن سے ہو جُدا، یا ربِّ مصطفیٰ !

یا ربِّ مصطفیٰ ! تُو مجھے حج پہ بُلا
آ کے میں دیکھ لُوں آنکھ سے کعبہ تیرا

یا اللہ یا اللہ ! یا اللہ یا اللہ !
یا اللہ یا اللہ ! یا اللہ یا اللہ !

فردوس میں پڑوس دے اپنے حبیب کا
مولا علی کا واسِطہ، یا ربِّ مصطفیٰ !

یا ربِّ مصطفیٰ ! تُو مجھے حج پہ بُلا
آ کے میں دیکھ لُوں آنکھ سے کعبہ تیرا

یا اللہ یا اللہ ! یا اللہ یا اللہ !
یا اللہ یا اللہ ! یا اللہ یا اللہ !

سب اہل خانہ ساتھ میں ہُوں کاش ! چل پڑے
سوئے مدینہ قافِلہ، یا ربِّ مصطفیٰ !

یا ربِّ مصطفیٰ ! تُو مجھے حج پہ بُلا
آ کے میں دیکھ لُوں آنکھ سے کعبہ تیرا

یا اللہ یا اللہ ! یا اللہ یا اللہ !
یا اللہ یا اللہ ! یا اللہ یا اللہ !

مجھ کو بقیعِ پاک میں مدفن نصیب ہو
غوثُ الوریٰ کا واسِطہ، یا ربِّ مصطفیٰ !

یا ربِّ مصطفیٰ ! تُو مجھے حج پہ بُلا
آ کے میں دیکھ لُوں آنکھ سے کعبہ تیرا

یا اللہ یا اللہ ! یا اللہ یا اللہ !
یا اللہ یا اللہ ! یا اللہ یا اللہ !

تو بے حِساب بخش دے عطّارِ زار کو
تجھ کو نبی کا واسِطہ، یا ربِّ مصطفیٰ !

یا ربِّ مصطفیٰ ! تُو مجھے حج پہ بُلا
آ کے میں دیکھ لُوں آنکھ سے کعبہ تیرا

یا اللہ یا اللہ ! یا اللہ یا اللہ !
یا اللہ یا اللہ ! یا اللہ یا اللہ !


شاعر:
محمد الیاس عطار قادری

نعت خواں:
حافظ طاہر قادری
سید حسان الله حسینی

تبصرے