باطل کے سامنے جو نہ ہارا حسین ہے | Batil Ke Samne Jo Na Hara Hussain Hai Lyrics in Urdu
باطِل کے سامنے جو نہ ہارا حُسین ہے
اُمّت کا جس نے بَخْت سنوارا حُسین ہے
دینِ نبی کا عرش پہ تارا حُسین ہے
سَر دے کے جس نے دین سنوارا حُسین ہے
مولا حُسین ہے، مولا حُسین ہے
مولا حُسین ہے، مولا حُسین ہے
سجدے میں سَر جُھکا کے، سچّے رسُول زادے !
دُنیا بدل دی تم نے، اے حق کے شاہزادے !
اِسلام کی رگوں میں خُوں دان کر دِیا ہے
دینِ نبی کا عرش پہ تارا حُسین ہے
سر دے کے جس نے دین سنوارا حُسین ہے
مولا حُسین ہے، مولا حُسین ہے
مولا حُسین ہے، مولا حُسین ہے
آئے ہیں کربلا میں حُسین ابنِ حیدر
بنے ہیں یہ جہاں کے مولا حُسین رہبر
نیزے پہ جس نے دیکھو قرآن پڑھ دِیا ہے
مولا حُسین ہے، مولا حُسین ہے
مولا حُسین ہے، مولا حُسین ہے
حیدر کا لاڈلا ہے، زہرا کا ہے وہ جایا
کندھے پہ مصطفیٰ نے مولا کو ہے بِٹھایا
رُتبہ ہے جن کا رب نے کونین میں بڑھایا
مولا حُسین ہے، مولا حُسین ہے
مولا حُسین ہے، مولا حُسین ہے
مِدحت لِکھی ہے تم نے، احمد ! جو شاہِ دیں کی
خوشبو مہک اُٹھی ہے افلاک اور زمیں کی
مولا نے دیکھو تم پر فیضان کر دِیا ہے
مولا حُسین ہے، مولا حُسین ہے
مولا حُسین ہے، مولا حُسین ہے
شاعر:
محمد احمد سعیدی
نعت خواں:
لائبہ فاطمہ
اُمّت کا جس نے بَخْت سنوارا حُسین ہے
دینِ نبی کا عرش پہ تارا حُسین ہے
سَر دے کے جس نے دین سنوارا حُسین ہے
مولا حُسین ہے، مولا حُسین ہے
مولا حُسین ہے، مولا حُسین ہے
سجدے میں سَر جُھکا کے، سچّے رسُول زادے !
دُنیا بدل دی تم نے، اے حق کے شاہزادے !
اِسلام کی رگوں میں خُوں دان کر دِیا ہے
دینِ نبی کا عرش پہ تارا حُسین ہے
سر دے کے جس نے دین سنوارا حُسین ہے
مولا حُسین ہے، مولا حُسین ہے
مولا حُسین ہے، مولا حُسین ہے
آئے ہیں کربلا میں حُسین ابنِ حیدر
بنے ہیں یہ جہاں کے مولا حُسین رہبر
نیزے پہ جس نے دیکھو قرآن پڑھ دِیا ہے
مولا حُسین ہے، مولا حُسین ہے
مولا حُسین ہے، مولا حُسین ہے
حیدر کا لاڈلا ہے، زہرا کا ہے وہ جایا
کندھے پہ مصطفیٰ نے مولا کو ہے بِٹھایا
رُتبہ ہے جن کا رب نے کونین میں بڑھایا
مولا حُسین ہے، مولا حُسین ہے
مولا حُسین ہے، مولا حُسین ہے
مِدحت لِکھی ہے تم نے، احمد ! جو شاہِ دیں کی
خوشبو مہک اُٹھی ہے افلاک اور زمیں کی
مولا نے دیکھو تم پر فیضان کر دِیا ہے
مولا حُسین ہے، مولا حُسین ہے
مولا حُسین ہے، مولا حُسین ہے
شاعر:
محمد احمد سعیدی
نعت خواں:
لائبہ فاطمہ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں