ہمارے قائد و رہبر حسین زندہ ہیں | Hamare Qaid-o-Rahbar Hussain Zinda Hain Lyrics in Urdu
ہمارے قائِد و رہبر حُسین زِندہ ہیں
رسُولِ پاک کے مظہر حُسین زِندہ ہیں
نبی کے دین کی خاطر شہید ہو کر بھی
ہر ایک سُنّی کے اندر حُسین زِندہ ہیں
ڈرے وہ جِن کا جہاں میں نہیں کوئی حامی
حُسینیوں کو ہو کیوں ڈر، حُسین زِندہ ہیں
تمہارا تختِ حکومت ابھی پلٹ دیں گے
یزِیدیو ! نہ کرو شر، حُسین زِندہ ہیں
جِناں میں قاسم و عبّاس سَیر کرتے ہیں
وہیں پہ اکبر و اصغر، حُسین زِندہ ہیں
شہیدوں کو کبھی مُردہ گُمان نہ کرنا
خُدا بھی کہتا ہے یکسر حُسین زِندہ ہیں
انہیں جو مُردہ سمجھتے ہیں وہ کریں ماتم
میرا عقیدہ ہے دِلبر حُسین زِندہ ہیں
لگایا غوث و رضا، خواجہ نے یہی نعرہ
ہمارے مولا و سرور حُسین زِندہ ہیں
ابھی تو باقی ہے کربل کا آخری میداں
بتا دو کُفر کو جا کر حُسین زِندہ ہیں
یزیدِ وَقْت کا دِل کانپ جائے دہشت سے
اے سُنّیو ! کہو مِل کر، حُسین زِندہ ہیں
زمینِ کرب و بلا کہہ رہی ہے کیا تجھ سے
سُن، اے یزید کے لشکر ! حُسین زِندہ ہیں
اِسی سے جان لو ہے کون فاتحِ کربل
یزید مَر گیا ہے پر حُسین زِندہ ہیں
متاعِ عشق کی خیرات مانگ لو، ایُّوب !
سراپا عِشق کے پیکر حُسین زِندہ ہیں
شاعر:
محمد ایوب رضا امجدی
نعت خواں:
صابر رضا ازہری سورت
رسُولِ پاک کے مظہر حُسین زِندہ ہیں
نبی کے دین کی خاطر شہید ہو کر بھی
ہر ایک سُنّی کے اندر حُسین زِندہ ہیں
ڈرے وہ جِن کا جہاں میں نہیں کوئی حامی
حُسینیوں کو ہو کیوں ڈر، حُسین زِندہ ہیں
تمہارا تختِ حکومت ابھی پلٹ دیں گے
یزِیدیو ! نہ کرو شر، حُسین زِندہ ہیں
جِناں میں قاسم و عبّاس سَیر کرتے ہیں
وہیں پہ اکبر و اصغر، حُسین زِندہ ہیں
شہیدوں کو کبھی مُردہ گُمان نہ کرنا
خُدا بھی کہتا ہے یکسر حُسین زِندہ ہیں
انہیں جو مُردہ سمجھتے ہیں وہ کریں ماتم
میرا عقیدہ ہے دِلبر حُسین زِندہ ہیں
لگایا غوث و رضا، خواجہ نے یہی نعرہ
ہمارے مولا و سرور حُسین زِندہ ہیں
ابھی تو باقی ہے کربل کا آخری میداں
بتا دو کُفر کو جا کر حُسین زِندہ ہیں
یزیدِ وَقْت کا دِل کانپ جائے دہشت سے
اے سُنّیو ! کہو مِل کر، حُسین زِندہ ہیں
زمینِ کرب و بلا کہہ رہی ہے کیا تجھ سے
سُن، اے یزید کے لشکر ! حُسین زِندہ ہیں
اِسی سے جان لو ہے کون فاتحِ کربل
یزید مَر گیا ہے پر حُسین زِندہ ہیں
متاعِ عشق کی خیرات مانگ لو، ایُّوب !
سراپا عِشق کے پیکر حُسین زِندہ ہیں
شاعر:
محمد ایوب رضا امجدی
نعت خواں:
صابر رضا ازہری سورت
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں