حسین سب سے عظیم تر ہے | Hussain Sab Se Azeemtar Hai Lyrics in Urdu

ہے میرا مولا یا حُسین
ہے تیرا مولا یا حُسین
آقا کا پیارا یا حُسین
ہے سب کا مولا یا حُسین

حُسین کا ذِکْر عرش پر ہے
حُسین سب سے عظیم تَر ہے
یہ حُکْمِ سُلطانِ بَحْر و بَر ہے
حُسین سب سے عظیم تَر ہے

جنابِ مولا حَسن بِرادر
جنابِ زہرا ہے جس کی مادر
جنابِ مولا علی پِدر ہے
حُسین سب سے عظیم تَر ہے

جلال دیکھا حُسین کا جب
پُکار اُٹّھا یزیدی لشکر
جنابِ حیدر کا یہ پِسر ہے
حُسین سب سے عظیم تَر ہے

زباں پہ قرآں کی ہے تلاوت
یہ دیکھ کر ہے جہاں میں حیرت
کہ نوکِ نیزہ پہ رکّھا سر ہے
حُسین سب سے عظیم تَر ہے

جو باغی دینِ رسُول کا ہے
جو باغی ابنِ بتُول کا ہے
وہ آج بھی پھرتا در بدر ہے
حُسین سب سے عظیم تَر ہے

فقط خُدا کی رضا کی خاطر
نبی کے دِیں کی بقا کی خاطر
لُٹا دِیا جس نے اپنا گھر ہے
حُسین سب سے عظیم تَر ہے

چلا جو میداں میں لے کے خنجر
تو تَھرتَھرایا یزیدی لشکر
وہ شیرِ حیدر ہے، وہ نِڈر ہے
حُسین سب سے عظیم تَر ہے

ہوا ہے حیراں جہان سارا
جو ایک کاسے میں ساگر آیا
کرم یہ اُس کا ہی خواجہ پر ہے
حُسین سب سے عظیم تَر ہے

جہاں سے، شوقِ فریدی ! واللّٰہ
یزید کی نسل مِٹ چُکی ہے
ہمارا مولا مگر اَمَر ہے
حُسین سب سے عظیم تَر ہے


شاعر:
شوق فریدی

نعت خوان:
ساحل رضا قادری
محمد فردوس قادری

تبصرے