سلطان کربلا کو ہمارا سلام ہو | Sultan-e-Karbala Ko Hamara Salam Ho Lyrics in Urdu
سُلطانِ کربلا کو ہمارا سلام ہو
جانانِ مصطفیٰ کو ہمارا سلام ہو
عبّاس نامدار ہیں زخموں سے چُور چُور
اُس پیکرِ رضا کو ہمارا سلام ہو
اکبر سے نوجوان بھی رن میں ہُوئے شہید
ہم شکلِ مصطفیٰ کو ہمارا سلام ہو
بھائی، بھتیجے، بھانجے سب ہو گئے نِثار
ہر لعلِ بے بہا کو ہمارا سلام ہو
اصغر کی ننھی جان پہ لاکھوں درود ہوں
مظلوم و بے خطا کو ہمارا سلام ہو
ہو کر شہید قوم کی کشتی تِرا گئے
اُمّت کے نا خُدا کو ہمارا سلام ہو
ناصِر وِلائے شاہ میں کہتا ہے بار بار
مہمانِ کربلا کو ہمارا سلام ہو
نعت خواں:
محمد اویس رضا قادری
اسد رضا عطاری
سید حسان اللہ حسینی
حافظ طاہر قادری
سیدہ اریبہ فاطمہ
جانانِ مصطفیٰ کو ہمارا سلام ہو
عبّاس نامدار ہیں زخموں سے چُور چُور
اُس پیکرِ رضا کو ہمارا سلام ہو
اکبر سے نوجوان بھی رن میں ہُوئے شہید
ہم شکلِ مصطفیٰ کو ہمارا سلام ہو
بھائی، بھتیجے، بھانجے سب ہو گئے نِثار
ہر لعلِ بے بہا کو ہمارا سلام ہو
اصغر کی ننھی جان پہ لاکھوں درود ہوں
مظلوم و بے خطا کو ہمارا سلام ہو
ہو کر شہید قوم کی کشتی تِرا گئے
اُمّت کے نا خُدا کو ہمارا سلام ہو
ناصِر وِلائے شاہ میں کہتا ہے بار بار
مہمانِ کربلا کو ہمارا سلام ہو
نعت خواں:
محمد اویس رضا قادری
اسد رضا عطاری
سید حسان اللہ حسینی
حافظ طاہر قادری
سیدہ اریبہ فاطمہ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں