حشر میں پھر ملیں گے میرے دوستو | Hashr Mein Phir Milenge Mere Dosto Lyrics in Urdu
حشر میں پھر مِلیں گے، میرے دوستو
!
بس یہی ہے مقام آخری آخری
حشر میں پھر مِلیں گے، میرے دوستو !
بس یہی ہے پیام آخری آخری
حشر میں پھر مِلیں گے، میرے دوستو !
کہنا سب جیتے جی کے ہیں شِکوے گِلے
آج سے ختم دنیا کے سب سِلسِلے
شَمْع ڈھلنے کو ہے، دم نِکلنے کو ہے
اب ہے قِصّہ تمام آخری آخری
حشر میں پھر مِلیں گے، میرے دوستو !
مجھ کو نہلا کے پہنا دیے ہیں کفن
رو چُکے مِل کے ماں باپ بھائی بہن
موت بھی، دوستو ! آج حیرت میں ہے
ہو چُکا اِہتمام آخری آخری
حشر میں پھر مِلیں گے، میرے دوستو !
خوشبوؤں میں کفن کو بسانے لگے
میری میّت کو دُلہن بنانے لگے
دوستو ! اب اُٹھاؤ جنازہ مِرا
ہو چُکا اِنتظام آخری آخری
حشر میں پھر مِلیں گے، میرے دوستو !
مجھ کو زیرِ زمیں لوگ دفنا گئے
کس قدر سنگ دِل ہو کے فرما گئے
دوستو ! چین کی نیند سوتے رہو
بس یہی ہے مقام آخری آخری
حشر میں پھر مِلیں گے، میرے دوستو !
کیسی دنیا ہے، یارو ! غضب رے غضب
چند دِنوں میں یہاں بُھول جاتے ہیں سب
جس بہانے میری یاد آ جائے تو
پڑھنا تم یہ کلام آخری آخری
حشر میں پھر مِلیں گے، میرے دوستو !
بس یہی ہے مقام آخری آخری
زندگی نے جہاں تک وفا کی رہی
چل دِیے اب سلام آخری آخری
حشر میں پھر مِلیں گے، میرے دوستو !
نعت خواں:
مظفر رضا اروی
عدنان پرتاپ گڑھی
حافظ محمد جلابيب قادری
بس یہی ہے مقام آخری آخری
حشر میں پھر مِلیں گے، میرے دوستو !
بس یہی ہے پیام آخری آخری
حشر میں پھر مِلیں گے، میرے دوستو !
کہنا سب جیتے جی کے ہیں شِکوے گِلے
آج سے ختم دنیا کے سب سِلسِلے
شَمْع ڈھلنے کو ہے، دم نِکلنے کو ہے
اب ہے قِصّہ تمام آخری آخری
حشر میں پھر مِلیں گے، میرے دوستو !
مجھ کو نہلا کے پہنا دیے ہیں کفن
رو چُکے مِل کے ماں باپ بھائی بہن
موت بھی، دوستو ! آج حیرت میں ہے
ہو چُکا اِہتمام آخری آخری
حشر میں پھر مِلیں گے، میرے دوستو !
خوشبوؤں میں کفن کو بسانے لگے
میری میّت کو دُلہن بنانے لگے
دوستو ! اب اُٹھاؤ جنازہ مِرا
ہو چُکا اِنتظام آخری آخری
حشر میں پھر مِلیں گے، میرے دوستو !
مجھ کو زیرِ زمیں لوگ دفنا گئے
کس قدر سنگ دِل ہو کے فرما گئے
دوستو ! چین کی نیند سوتے رہو
بس یہی ہے مقام آخری آخری
حشر میں پھر مِلیں گے، میرے دوستو !
کیسی دنیا ہے، یارو ! غضب رے غضب
چند دِنوں میں یہاں بُھول جاتے ہیں سب
جس بہانے میری یاد آ جائے تو
پڑھنا تم یہ کلام آخری آخری
حشر میں پھر مِلیں گے، میرے دوستو !
بس یہی ہے مقام آخری آخری
زندگی نے جہاں تک وفا کی رہی
چل دِیے اب سلام آخری آخری
حشر میں پھر مِلیں گے، میرے دوستو !
نعت خواں:
مظفر رضا اروی
عدنان پرتاپ گڑھی
حافظ محمد جلابيب قادری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں