کیوں نہ مہکیں دو جہاں مہکانے والے آ گئے | Kyun Na Mehkein Do Jahan Mehkane Wale Aa Gaye Lyrics in Urdu
کیوں نہ مہکیں دو جہاں، مہکانے والے آ گئے
آنے والے آ گئے وہ آنے والے آ گئے
جُھک گئے بھٹکے ہوئے سر اپنے مولا کے حضور
رب سے رب کے بندوں کو مِلوانے والے آ گئے
یہ وہی ہیں جن کے سر سہرہ شفاعت کا سجا
عاصِیوں کی بخششیں کروانے والے آ گئے
آمِنہ کے گھر میں چل، آقا کو لے لے گود میں
اے حلیمہ ! تیرے دن چمکانے والے آ گئے
اے سُراقہ ! قیصر و کِسریٰ کے کنگن ہاتھ میں
جو تمہیں پہنائیں گے، پہنانے والے آ گئے
کُھل گئے رحمت کے دروازے زمانے کے لیے
رَحْمَةً لِّلْعَالَمِيں کہلانے والے آ گئے
آ گئے عاشق بنانے والے اپنے کرن میں
دل بلالِ حَبْش کا دھڑکانے والے آ گئے
بے زباں لوگوں کو بھی اب بولنا آ جائے گا
کنکروں سے گُفتگُو کروانے والے آ گئے
دل پِگل جائیں گے زندہ بچّی دفناتے ہوئے
پتّھروں کو پاؤں سے پِگھلانے والے آ گئے
دیکھ کر مولا علی کو خود ہی خیبر بول اُٹھا
مجھ پہ پرچم دین کا لہرانے والے آ گئے
نعت خواں:
محمد علی فیضی
آنے والے آ گئے وہ آنے والے آ گئے
جُھک گئے بھٹکے ہوئے سر اپنے مولا کے حضور
رب سے رب کے بندوں کو مِلوانے والے آ گئے
یہ وہی ہیں جن کے سر سہرہ شفاعت کا سجا
عاصِیوں کی بخششیں کروانے والے آ گئے
آمِنہ کے گھر میں چل، آقا کو لے لے گود میں
اے حلیمہ ! تیرے دن چمکانے والے آ گئے
اے سُراقہ ! قیصر و کِسریٰ کے کنگن ہاتھ میں
جو تمہیں پہنائیں گے، پہنانے والے آ گئے
کُھل گئے رحمت کے دروازے زمانے کے لیے
رَحْمَةً لِّلْعَالَمِيں کہلانے والے آ گئے
آ گئے عاشق بنانے والے اپنے کرن میں
دل بلالِ حَبْش کا دھڑکانے والے آ گئے
بے زباں لوگوں کو بھی اب بولنا آ جائے گا
کنکروں سے گُفتگُو کروانے والے آ گئے
دل پِگل جائیں گے زندہ بچّی دفناتے ہوئے
پتّھروں کو پاؤں سے پِگھلانے والے آ گئے
دیکھ کر مولا علی کو خود ہی خیبر بول اُٹھا
مجھ پہ پرچم دین کا لہرانے والے آ گئے
نعت خواں:
محمد علی فیضی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں