وہی فاطمہ ہے وہی فاطمہ ہے | Wahi Fatima Hai Wahi Fatima Hai Lyrics in Urdu
نبی نے جسے دل کا ٹُکڑا کہا ہے
وہی فاطمہ ہے، وہی فاطمہ ہے
زمانہ کہاں اُس کا سمجھے گا رُتبہ
کھڑے جس کی آمد پہ ہوتے تھے آقا
لقب جس کو خاتُونِ جنّت مِلا ہے
وہی فاطمہ ہے، وہی فاطمہ ہے
اُسی سے سِیادت کے مہکے چمن ہیں
اُسی کے تو بیٹے حُسین و حَسن ہیں
کہ شوہر بھی جس کا وہ شیرِ خدا ہے
وہی فاطمہ ہے، وہی فاطمہ ہے
کِیا ذِکْر پردے کا جب فاطمہ نے
تو خود رُوح اُس کی نِکالی خُدا نے
اندھیرے میں جس کا جنازہ اُٹھا ہے
وہی فاطمہ ہے، وہی فاطمہ ہے
کسی سے شِکایت نہ ہونٹوں پہ شِکوے
ہوئے جتنے فاقے، کیے اُتنے سجدے
وہ جس نے فقیروں کو پھر بھی دِیا ہے
وہی فاطمہ ہے، وہی فاطمہ ہے
جو سردار ہے جنّتی عورتوں کی
اُسی سے ہے عِزّت ہمارے گھروں کی
ظفر بزمی ! ہر بیٹی جس پر فِدا ہے
وہی فاطمہ ہے، وہی فاطمہ ہے
شاعر:
ظفر بزمی
نعت خواں:
اسلام برکاتی
وہی فاطمہ ہے، وہی فاطمہ ہے
زمانہ کہاں اُس کا سمجھے گا رُتبہ
کھڑے جس کی آمد پہ ہوتے تھے آقا
لقب جس کو خاتُونِ جنّت مِلا ہے
وہی فاطمہ ہے، وہی فاطمہ ہے
اُسی سے سِیادت کے مہکے چمن ہیں
اُسی کے تو بیٹے حُسین و حَسن ہیں
کہ شوہر بھی جس کا وہ شیرِ خدا ہے
وہی فاطمہ ہے، وہی فاطمہ ہے
کِیا ذِکْر پردے کا جب فاطمہ نے
تو خود رُوح اُس کی نِکالی خُدا نے
اندھیرے میں جس کا جنازہ اُٹھا ہے
وہی فاطمہ ہے، وہی فاطمہ ہے
کسی سے شِکایت نہ ہونٹوں پہ شِکوے
ہوئے جتنے فاقے، کیے اُتنے سجدے
وہ جس نے فقیروں کو پھر بھی دِیا ہے
وہی فاطمہ ہے، وہی فاطمہ ہے
جو سردار ہے جنّتی عورتوں کی
اُسی سے ہے عِزّت ہمارے گھروں کی
ظفر بزمی ! ہر بیٹی جس پر فِدا ہے
وہی فاطمہ ہے، وہی فاطمہ ہے
شاعر:
ظفر بزمی
نعت خواں:
اسلام برکاتی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں