ADVERTISEMENT

دل سے میلاد ہم منائیں گے | Dil Se Milad Hum Manayenge Lyrics in Urdu

دل سے میلاد ہم منائیں گے
دل سے میلاد ہم منائیں گے

ہر دُکان، ہر مکان سج گیا ہے آج
کیا زمین و آسمان سج گیا ہے آج
یہ جہان وہ جہان سج گیا ہے آج
یہ مکان لامکان سج گیا ہے آج

پُورے دل سے، پُوری دنیا ہم سجائیں گے، ہم سجائیں گے
زندگی بھر جشنِ آقا ہم منائیں گے، ہم منائیں گے

پُورے دل سے، پُوری دنیا ہم سجائیں گے، ہم سجائیں گے

ہونٹوں پہ محبّت کے فسانے وہی لائے
اللہ کی رحمت کے خزانے وہی لائے
سرکار نے مخلوق پہ احسان کئے ہیں
اللہ کی بخشش کے بہانے وہی لائے

پُورے دل نال ساری دنیا اسیں سجاواں گے، اسیں سجاواں گے
ساری زندگی جشنِ آقا اسیں مناواں گے، گج وج مناواں گے

پُورے دل سے، پُوری دنیا ہم سجائیں گے، ہم سجائیں گے
زندگی بھر جشنِ آقا ہم منائیں گے، ہم منائیں گے

پُورے دل سے، پُوری دنیا ہم سجائیں گے، ہم سجائیں گے

گھر گھر میں چراغاں کرو، جھنڈے بھی لگاؤ
وہ آ گئے سرکار ہیں جذبات جگاؤ
حالات ہوں مخدوش یا مہنگائی کے عالم
ہر حال میں سرکار کا میلاد مناؤ

پُورا دل سی آکھی دنیا امیں سجاوانا، امیں سجاوانا
زندگی بھر جشنِ آقا امیں مناوانا، امیں مناوانا

پُورے دل سے، پُوری دنیا ہم سجائیں گے، ہم سجائیں گے
زندگی بھر جشنِ آقا ہم منائیں گے، ہم منائیں گے

پُورے دل سے، پُوری دنیا ہم سجائیں گے، ہم سجائیں گے

ہر دُکان، ہر مکان سج گیا ہے آج
کیا زمین و آسمان سج گیا ہے آج
یہ جہان وہ جہان سج گیا ہے آج
یہ مکان لامکان سج گیا ہے آج

پُورے دل سے، پُوری دنیا ہم سجائیں گے، ہم سجائیں گے
زندگی بھر جشنِ آقا ہم منائیں گے، ہم منائیں گے

تعلیم کرو عام، زمانے کو بتاؤ
قرآن کی تفسیر سے سینوں کو سجاؤ
اسلام کے فرزندو ! ضروری تو یہی ہے
ہر حال میں بچّوں کو نمازی بھی بناؤ

پُورے دل نال ساری دنیا اسیں سجاواں گے، اسیں سجاواں گے
ساری زندگی جشنِ آقا اسیں مناواں گے، گج وج مناواں گے

پُورے دل سے، پُوری دنیا ہم سجائیں گے، ہم سجائیں گے
زندگی بھر جشنِ آقا ہم منائیں گے، ہم منائیں گے

پُورے دل سے، پُوری دنیا ہم سجائیں گے، ہم سجائیں گے

ذکرِ نبی سُنانے کا کچھ سِلسِلہ بھی ہو
سیرت پہ اُن کی چلنے کا کچھ حوصلہ بھی ہو
یہ سوچ ہو یہ فکر، اُجاگر ! تمام عُمْر
آقا پہ جئیں اور مریں فیصلہ بھی ہو

پُورا دل سی آکھی دنیا امیں سجاوانا، امیں سجاوانا
زندگی بھر جشنِ آقا امیں مناوانا، امیں مناوانا

پُورے دل سے، پُوری دنیا ہم سجائیں گے، ہم سجائیں گے
زندگی بھر جشنِ آقا ہم منائیں گے، ہم منائیں گے

پُورے دل سے، پُوری دنیا ہم سجائیں گے، ہم سجائیں گے

ہر دُکان، ہر مکان سج گیا ہے آج
کیا زمین و آسمان سج گیا ہے آج
یہ جہان وہ جہان سج گیا ہے آج
یہ مکان لامکان سج گیا ہے آج


شاعر:
علامہ نثار علی اجاگر

نعت خواں:
غلام مصطفیٰ قادری

تبصرے

Most Popular

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے | Chamak Tujh Se Pate Hain Sab Pane Wale Lyrics in Urdu

یا نبی مجھ پہ بھی اک نگاہ کرم | تجھ کو بھیجا گیا ہے کرم کے لیے | Ya Nabi Mujh Pe Bhi Ik Nigah-e-Karam Lyrics in Urdu

میرے آنگن میں آؤ پیران پیر | Mere Aangan Mein Aao Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

وہ بن میں قدم رکھ دیں تو بن جاتا ہے بن پھول | سر تا بقدم ہے تن سلطان زمن پھول تضمین کے ساتھ | Wo Ban Mein Qadam Rakh Den To Ban Jata Hai Ban Phool Lyrics in Urdu

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

دامن میں یوں چھپا لو دگر کو خبر نہ ہو | پل سے اتارو راہ گزر کو خبر نہ ہو تضمین کے ساتھ | Daman Mein Yun Chhupa Lo Digar Ko Khabar Na Ho Lyrics in Urdu