مدینے کی انگوٹھی ہے نگینہ غوث اعظم کا | Madine Ki Angoothi Hai Nageena Ghaus-e-Azam Ka Lyrics in Urdu
مدینے کی انگوٹھی ہے، نگینہ غوثِ اعظم کا
جہاں میں بٹتا ہے ہر سُو خزینہ غوثِ اعظم کا
مُریدی لَا تَخَفْ کی دی تسلّی ہم غُلاموں کو
ڈُبو سکتا نہیں طوفاں سفینہ غوثِ اعظم کا
وسیله قُربِ رب کا ہیں محمّد مصطفیٰ بے شک
محمّد تک پہنچنے کا ہے زینہ غوثِ اعظم کا
نہ جانے کس بِنا پر مُشْک و عنبر فَخْر کرتے ہیں
ذرا سُنگھواؤ ان سب کو پسینہ غوثِ اعظم کا
ہر ایک سُنّی کے گھر میں گیارھویں کا جشن ہوتا ہے
وہابی سوز ہے پیارا مہینہ غوثِ اعظم کا
قدم میرا سبھی ولیوں کی گردن پر، یہ فرمایا
قدم یہ ہے تو کیسا ہوگا سِینہ غوثِ اعظم کا
ہماری زندگی بھی خدمتِ مخلوق میں گُزرے
اِلٰہی ! کر عطا ہم کو قرینہ غوثِ اعظم کا
سرِ محشر پُکارا جائے گا یوں نام نظمی کا
یہ نظمی کون ہے ؟ ہاں ہاں وہی نہ غوثِ اعظم کا
شاعر:
نظمی میاں مارہروی
نعت خواں:
محمد شریف رضا پالی

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں